Thursday, October 22, 2020
Home Trending چوہدری نثار کا عشرت العباد سے ٹیلی فونک رابطہ، گرفتاریوں کی غیر...

چوہدری نثار کا عشرت العباد سے ٹیلی فونک رابطہ، گرفتاریوں کی غیر جانبدار تفتیش کی یقین دہانی

ishrat & nisarکراچی، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ گزشتہ روز کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکنوں کی گرفتاری کی غیر جانبدار تفتیش کرائی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت کے دوران گزشتہ روز رینجرز کی جانب سے ایم کیو ایم کے دفتر پر چھاپے اور کارکنوں کی گرفتاری پر تبادلہ خیال کیا ، اس دوران وفاقی وزیر داخلہ نے یقین دہائی کرائی کہ کسی کے ساتھ کسی بھی قسم کی زیادتی نہیں ہونے دی جائے گی ، گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے کی شفاف تفتیش کی جائے گی۔ ان نے کہا کہ ایم کیو ایم کے رہنما کارکن ملک کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر صبر سے کام لیں۔

ٹیلی فونک گفتگو کے دوران ڈاکٹر عشرت العباد نے وفاقی وزیر داخلہ کی یقین دہانی پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ واقعے کی تحقیقات جلد از جلد مکمل کی جائیں تاکہ اس سے مزید کسی قسم کی غللط فہمی پیدا نہ ہو۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

مختلف علاقوں میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کی کارروائیاں,5 ملزمان گرفتار

کراچی:مختلف علاقوں میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کی کارروائیاں,5 ملزمان گرفتار،اے سی ایل سی کے مطابق ناظم آباد، بلدیہ سائٹ اور کورنگی...

کراچی واقعے کے اصل کرداروں کے نام سے اب تک آگاہ نہیں کیا گیا, پرویز رشید

مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے کمرے میں جبراً داخل ہونے کا حکم...

دسمبر جنوری میں گیس کا بحران بڑھے گا,ایم ڈی سوئی ناردرن

سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ایم ڈی عامر طفیل کا کہنا ہے سردیوں میں 500 ملین کیوبک فٹ سے زائد شارٹ فال...

دسمبر جنوری میں گیس کا بحران بڑھے گا: ایم ڈید سوئی ناردرن

سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ایم ڈی عامر طفیل کا کہنا ہے سردیوں میں 500 ملین کیوبک فٹ سے زائد شارٹ فال...