سانحہ بارہ مئی،چارملزمان ریمانڈپرپولیس کے سپرد

12 mayکراچی ، انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ 12 مئی میں ملوث 4 ملزموں کو 18 اگست تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ 12 مئی میں ملوث چار ملزموں کو پیش کیا گیا ۔ تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان اسلم عرف کالا، عمران ، حنیف اور سلمان سے مزید تفتیش کرنی ہے ۔ ملزم اسلم عرف کالا کو وسیم اختر کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا ہے ۔ ان کے مزید ساتھیوں کو گرفتار کرنا ہے لہذا ان کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ عدالت نے چاروں ملزمان کو 18 اگست تک پولیس کی تحویل میں دے دیا ۔ کامران فاروقی ، عدنان ، شجاعت ہاشمی سمیت ایم کیو ایم کے 35 کارکن مفرور ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top