پاکستان کوسٹ گارڈز کے زیرِ اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

coast-guardکراچی، ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز بریگیڈیئر سجاد سکندر رانجھاکی ہدایت پر پاکستان کوسٹ گارڈزکی جانب سے بلوچستان کے پسماندہ اور دور افتادہ طبی سہولتوں سے محروم علاقے اگور کے مقام ہنگلاج مندرپر فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سول ڈاکٹروں اور مختلف ماہر ین اِمراض کے تعاون سے ہندو یاترا پر آنے والے ہندوکمیونٹی کے لیے تین روزہ فری میڈیکل کیمپ میں مریضوں کوطبی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ دو روز سے جاری میڈیکل کیمپ میں 264 مرد،351خواتین اور285 بچوں کا چیک اپ کیا گیااور تمام مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ہندوکمیونٹی نے پاکستان کوسٹ گارڈز اورطبی عملے کی اس کاوش اور جذبے کوبے حد سراہتے ہوئے اِن کا شکریہ ادا کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top