Friday, October 23, 2020
Home خاص خبریں سندھ حکومت ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری پرمشاورت جاری ہے، فیصلہ وزیراعظم...

ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری پرمشاورت جاری ہے، فیصلہ وزیراعظم کریں گے، خواجہ آصف

khawaja-Asifوزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی کا تقرر وقت آنے پر کردیا جائے گا لہٰذا اس سے متعلق قیاس آرائیاں مناسب نہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کے تقرر پر مشاورت جاری ہے اور وقت آنے پر نئے انٹیلی جنس سربراہ کا تقرر کردیا جائے گا جس کا فیصلہ وزیراعظم کریں گے تاہم اعلیٰ خفیہ ادارے کے سربراہ کی تقرری سے متعلق قیاس آرائیاں مناسب نہیں۔ کراچی ڈاکیارڈ حملے سے متعلق خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ حملے میں ملوث 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن میں نیوی کے 3 افسران بھی شامل ہیں جبکہ فرار ہونے والے 2 اہم ملزمان بیرون ملک جا ہوچکے ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ فرار ہونے والوں میں نیوی کا ایک نان کمیشنڈ اور ایک کمیشنڈ افسر شامل ہے اور دونوں ملزمان کی آخری لوکیشن افغانستان کی سرحد کے قریب تھی جس سے حملے میں بیرونی عناصر کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مسلح افواج کے اندر سے حملہ کیسے ہوا اور اس کی منصوبہ بندی کس طرح کی گئی ان تمام نکتوں پر تحقیقات جاری ہیں جبکہ فورسز کے اداروں میں ایسے عناصر کا پتا لگا کر انہیں ختم کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

حقوق کراچی ریفرنڈم، اختتامی گنتی کا عمل شروع

کراچی، جماعت اسلامی کا حقوق کراچی ریفرنڈم اختتامی مراحل میں داخل، 16 اکتوبر سے شروع ہونے والا حقوق کراچی ریفرنڈم 21 اکتوبر...

12 ربیع الاول، عبدالحق قادری کی احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل

کراچی ، شاہ عبدالحق قادری نے ماہ ربیع الاول میں سیاسی جماعتوں سے احتجاجی پروگرام ملتوی کرنے کی درخواست کردی،...

ایف بی ایریا ،45 سالہ شخص نے خودکشی کرلی

کراچی : ایف بی ایریا, بلاک 13, 45 سالہ محمد انور نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ...

ٹریفک پولیس کا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ

کراچی ، ٹریفک پولیس کا ٹریفک کی روانی کےلئے یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ، ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہرکا کراچی...