کراچی میں مقررہ جگہ کے علاوہ سڑک یا گلی میں کچرا پھینکا تو جیل جانا ہوگا، کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے 2 ماہ کے لئے دفعہ 144 نافذ کردی۔ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا، اعلامیہ کے مطابق مقررہ جگہ کے علاوہ سڑک یا گلیوں میں کچرا پھینکنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج ہوگا اور سزا بھی دی جائے گی