Tuesday, October 27, 2020
Home Trending مختلف علاقوں میں ٹریفک جام، شہریوں کو دشواری کا سامنا

مختلف علاقوں میں ٹریفک جام، شہریوں کو دشواری کا سامنا

Traffic situation_10-1-2014_161376_lکراچی، شہر کی مختلف سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کی وجہ سے لوگوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ٹریفک جام کی وجہ سے بچے بھی کئی کئی گھنٹے اسکول وین میں گزارنے پر مجبور ہوئے۔ صبح سویر ے سے ہی کراچی کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر نظر آئی،دفاتر جانے والے مقررہ وقت پر آفس نہ پہنچ سکے جبکہ اسکول جانے والے بچوں کو بھی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، دوپہر میں اسکول سے واپس آنے پر بھی بچوں نے کئی گھنٹے اسکول وین میں گھومتے رہے۔ گرو مندر پردھرنے کے باعث لسبیلہ اور ایم اے جناح رو ڈ اور گرو مندرسے جمشید روڈ اور تین ہٹی جانے والے راستے بند کردیے گئے ہیں جبکہ گورنر ہاوس اور وزیر اعلیٰ ہاﺅس کے راستوں کو بھی کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا ہے ، جس کی وجہ سے ایم اے جناح روڈ ،شارع فیصل ، لسبیلہ، تین ہٹی ، لیاقت آباد، ناظم آباد، جیل روڈ، جمشید روڈ اور دیگر علاقوں میں ٹریفک جام ہے،ریڈ زون میں گورنر اور وزیراعلیٰ ہاﺅس جانے والے راستے بند ہونےکی وجہ سے صدر، آئی آئی چندریگر روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق صدر میں ٹریفک کو اسٹیٹ لائف بلڈنگ سےزینب مارکیٹ اور کلب روڈ کی طرف موڑا جارہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن اقبال ، خطرناک ڈکیت پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی، گلشن اقبال پولیس کی بڑی کارروائی، درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار۔ پولیس کے مطابق ملزک صدیق پولیس کو اسٹریٹ، قتل...

ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل، اور ان کا حل

تحریر: مریم صدیقی وہ تھکی ہاری شام کے 4 بجے آفس سے نکلی، 4:30 بجے گھر میں...

ولیکا آتشزدگی، واٹر بورڈ نے ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سائٹ ٹاؤن ولیکا اسپتال کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد سخی ھسن ہائیڈرنٹس پر...

کراچی سمیت سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ

کراچی ،سندھ میں پھرفصلوں پرٹڈی دل کےحملےکاخدشہ محمکہ زراعت سندھ نےٹڈی دل کےحملےکانیاالرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ زراعت کے حکام کا...