Thursday, December 3, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم بھی کورونا کا شکار

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا. وفاقی وزیر نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ میری کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ...

سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی انتقال کرگئے

سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی انتقال کرگئے، مرحوم کے بیٹے عمر جمالی نے موت کی تصدیق کردی، بیٹے کے مطابق ظفراللہ جمالی تین...

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کورونا کا ٹیسٹ منفی آگیا، ذرائع کے مطابق مراد علی شاہ کے قبل ازیں دو ٹیسٹ مثبت آئے...

کووڈ19، ای او بی آئی کا ہیڈ آفس دو روز کےلئے بند

ایمپلائز اولڈ ایچ بینیٹس انسیٹیوشن کے ہیڈآفس میں دو افراد کی کورونا رپورٹ مثبت آگئی، ای او بی آئی حکام کے مطابق ہیڈ آفس...

پہلا ون ڈے: بنگلہ دیش کا پاکستان کو فتح کے لیے 330 رنز کا ہدف

Cricketبنگلہ دیش نے پہلے ون ڈے میں پاکستان کو تین سو تیس رنز کا ہدف دیا ہے۔ تمیم اقبال اور مشفیق الرحیم نے سنچریز بنائیں اور تیسری وکٹ کی شراکت میں ایک سو اٹہتر رنز کا اضافہ کیا۔ وہاب ریاض نے چار وکٹیں لیں۔شیر بنگلہ اسٹیڈیم میر پور ڈھاکہ میں اظہر علی بطور کپتان پہلے ایک روزہ میچ کا ٹاس ہار گئے۔ بنگلہ دیش کے قائم مقام کپتان شاکب الحسن نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے سعد نسیم اور محمد رضوان کو ون ڈے کیپ دیں۔ بنگلہ دیش نے چھ وکٹوں کے نقصان پر تین سو انتیس رنز بنائے۔ اوپنرز تمیم اقبال اور سومیا سرکار نے بنگلہ دیش کو اڑتالیس رنز کا اچھا آغاز دیا۔ سومیا بیس رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔ محموداللہ کو راحت علی نے پانچ رنز پر بولڈ کر دیا۔تمیم اقبال اور مشفیق الرحیم نے ایک سو اٹہتر رنز کی پارٹنر شپ بنائی۔ تمیم اقبال ایک سو چونتیس بالز پر پندرہ چوکوں اور تین چھکوں سے سجے ایک سو بتیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ مشفیق الرحیم ستتر بالز پر تیرہ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ایک سو چھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بنگلہ دیش نے بتیس ون ڈے میں پاکستان کے خلاف ایک سنچری بنائی تھی۔ اس میچ میں دو سنچریاں بن گئیں۔ شاکب الحسن اکتیس اور صابر رحمٰن پندرہ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ وہاب ریاض نے چار وکٹیں لیں۔ سعید اجمل کم بیک میچ میں چوہتر رنز دے کر کوئی وکٹ نہ لے سکے

Open chat