کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے جعلی کرنسی کی تیاری میں ملوث گینگ کا سراغ لگا کر دو ملزمان محمد ندیم اور فہیم احمد کو رضویہ کالونی ناظم آباد چورنگی میں واقع ریسٹورنٹ سے گرفتار کرلیا گیا،چھاپے کے دوران ترکمانستان کی جعلی کرنسی (MANAT) اور 3 موبائل فونز برآمد کئے گئے ہیں ،برآمد ہونے والی کرنسی میں 47000 منات کے جعلی نوٹ شامل ہیں، ملزمان کے خلاف کارروائی پہلے سے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر کی گئی۔