Tuesday, October 27, 2020
Home Trending پیپلز پارٹی نے 22000سے زائد لیڈی ہیلتھ ورکرز کو مستقل کرنے کا...

پیپلز پارٹی نے 22000سے زائد لیڈی ہیلتھ ورکرز کو مستقل کرنے کا اعلان کردیا

pppکراچی، پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید اویس مظفر نے 22000سے زائد لیڈی ہیلتھ ورکرز کو مستقل کرنے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر انہوں نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کو مبارکباد دی اور کہا کہ سندھ پاکستان کا پہلا صوبہ ہے جس نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کو مستقل کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہم سندھ میں صحت اور ہسپتالوں کے قیام پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی لیڈی ہیلتھ ورکزر نے شمالی علاقہ جات میں آپریشن ضرب عزب کے دوران گھر بار چھوڑ کر آنے والے لاکھوں آئی ڈی پیز کی مدد کرنے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد ٹھٹھہ سجاول میں ایمبولینس سروس کا آغاز کردیا جائے گا۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے اپنے منشور پر عمل پیرا ہے اوریہ فیصلہ روٹی کپڑا اور مکان کے منشور کا ہی تسلسل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دوسری جماعتیں ہمارے منشور کو اپنا رہے ہیں ۔سید اویس مظفر نے کہا کہ عوام نے 18اکتوبر کے جلسہ میں ٹھٹھہ اور سجاول کی عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے اپنے ہردل عزیز قائد بلاول بھٹو زرداری سے یکجہتی کا اظہار کیاجس پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی میڈیا کی رپورٹس سے یہ بات ظاہر ہے کہ عوام کاپاکستان پیپلز پارٹی سے محبت کا رشتہ اور مضبوط ہوتا جا رہا ہے جس کا آغاز شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو سے ہوا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے تاریخی خطاب میں مفاہمت کا پیغام دیا اور واضع کیا کہ ہم تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ کے کر چلنا چاہتے ہیں۔اس موقع پر انکے ہمراہ ٹھٹھہ سجاول سے تعلق رکھنے والی لیڈی ہیلتھ ورکرز، ضلعی انتظامیہ کے صدر سیکریٹریز اور محکمہ صحت کے اعلی حکام نے شرکت کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹائون سے لاپتہ 8 سالہ عروہ بازیاب

کراچی، پیر کے روز سرجانی ٹائون سیکٹر ڈی فور میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونےوالی 8 سالہ عروہ فہیم بازیاب، پولیس...

بدھ اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

کراچی، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے، ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعہ کو...

لیاقت آباد، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر لیاقت آباد میں حملہ، ذرائع ایس بی سی اے کے مطابق لیاقت آباد...

گزری، نجی بینک میں آتشزدگی،فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ

کراچی، گذری میں نجی بینک میں آتشزدگی، کنٹونمنٹ بورڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کےلئے روانہ، ذرائع کے مطابق بینک میں...