Saturday, October 31, 2020
Home Trending 2013 کے انتخابات میں الیکشن کمیشن نے دھاندلی کی، سراج الحق

2013 کے انتخابات میں الیکشن کمیشن نے دھاندلی کی، سراج الحق

sirajulhaq-pakistan-jamaat-e-islamiکراچی، امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ 2013 کے عام انتخابات میں الیکشن کمیشن نے دھاندلی کی امید ہے این اے 246 کے ضمنی انتخاب میں الیکشن کمیشن اپنا ریکارڈ توڑ دے گا۔
کراچی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران امیرجماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ہمیں سوچ اور ووٹ کے ذریعے انقلاب لانا ہوگا،کراچی میں الیکشن کے نام پرسلیکشن ہوتی رہی، کراچی میں ضمنی انتخاب ہورہا ہے جنگ نہیں، ہم این اے 246 میں دوستانہ میچ کھیلنا چاہتے ہیں، ہم انتخابات میں بائیومیٹرک ووٹنگ چاہتے ہیں، اس نظام سے کروڑوں موبائل سموں کی تصدیق کی جاسکتی ہیں تو ووٹنگ کیوں نہیں ہوسکتی۔ 1977 اور 2013 میں بھی الیکشن کمیشن نے دھاندلی کی، امید ہے اس مرتبہ الیکشن کمیشن اپنا ریکارڈ توڑ دے گا۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پاکستان اورکراچی ایک دوسرے سے لازم وملزوم ہیں، ایم کیوایم نے 24 سال سے کراچی کو یرغمال بنا رکھا ہے، شہر کو ہڑتال نگر بنا دیا گیا ہے، جہاں ایک سیاسی جماعت نے اپنے مفاد کے لئے سیکڑوں ہڑتالیں کیں لیکن عوام کے مفاد کے لئے ایک بھی ہڑتال نہیں کی۔آج صورت حال یہ ہے کہ بے شمارافراد بدامنی کی وجہ سے شہر چھوڑ چکے ہیں، پڑھے لکھے لوگ بے روزگاری اورمایوسی کا شکار ہیں۔ کراچی کو ایسا شہربنانا چاہتے ہیں کہ جہاں الطاف حسین کو بھی خوف محسوس نہ ہو۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...