Wednesday, June 23, 2021
- Advertisment -

مقبول ترین

بیرون ملک جانے والوں کےلئے سندھ حکومت کا تحفہ

بیرون ملک جانے والوں کےلئے سندھ حکومت کا تحفہ، محکمہ صحت سندھ نے گیریز ویزا سروس سے ویکسی نیشن کےلئے معاہدہ کرلیا، معاہدے کے...

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا وزیراعلیٰ پنجاب کو فون، لاہور دھماکے پر گہرے دکھ کا اظہار

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو فون، لاہور دھماکے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار، ترجمان...

دنیا کے سب سے بڑے کارگو جہاز کی کراچی ائیر پورٹ پر لینڈنگ

دنیا کے سب سے بڑے کارگو ہوائی جہاز انتونوو این 225 ماریہ نے ایک بار پھر کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی ہے، فلائٹ اے...

مصطفیٰ کمال سندھ حکومت پر برس پڑے

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ سید مصطفیٰ کمال سندھ حکومت پر برس پڑے، مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے...

ورلڈ کپ : سنسی خیز مقابلہ،نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو ہرا دیا

newzealand1آکلینڈ : ورلڈ کپ 2015کے گروپ اے کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو سنسی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دیدی ہے۔آکلینڈ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو 30کےا سکور پر فنچ 14رنز بناکر آوٹ ہوئے،دوسری وکٹ 80پر شین واٹسن کی گری۔اس کے بعد آسٹریلوی ٹیم کے کھلاڑی یک بعد دیگرے پویلین لوٹتے چلے گئے اور پوری ٹیم 33اوورز میں 151رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ میچ کی خاص بات نیوزی لینڈ کے بالر ٹرینٹ بولٹ اور آسٹریلوی گیند باز اسٹراک کی شاندار بالنگ ،ولیم سن اور میک کالم کی ذمہ دارانہ بیٹنگ رہی ۔کیوی بالر ٹرینٹ بولٹ نے میچ میں 27رنز کے عوض 5آسٹریلوی بلے بازوں کا شکار کیا۔نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 152رنز کے ہدف کے تعاقب میں کیویز نے جارحانہ انداز سے اننگ کا آغاز کیا ،گپٹل 40 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے، میک کیولم نے صرف 21 گیندوں پر 50 رنز کی اننگز کھیل ڈالی۔جارحانہ بلے باز کے آوٹ ہوتے ہی کیوی بلے بازوں پر کینگرو بالر حاوی ہوگئے۔ اور میچ سنسی خیز صورتحال اختیار کرگیا ۔میچ کے ایک وقت میں نیوزی لینڈ کی 9وکٹیں 146کے اسکو ر پرگرگئیں۔اس موقع پر ولیم سن نے 24ویں اوور کی پہلی گیند پر چھکا لگا کر نیوزی لینڈ گروپ کے اہم میچ جیت سے ہمکنار کرادیا ۔اس میچ کی جیت کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ گروپ میں اپنی ٹاپ پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہا ۔