Saturday, July 31, 2021
- Advertisment -

مقبول ترین

کراچی میں لاک ڈاؤن کا نفاذ، شہر کے مختلف مقامات پر پولیس کی ناکہ بندی

کراچی میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کے بعد پولیس نے مختلف سڑکوں پر ناکے لگادیے اور غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے والوں...

سول اسپتال میں کتوں نے ڈاکٹر سمیت 3 افراد کو کاٹ لیا

سول اسپتال کراچی میں آوارہ کتوں نے لیڈی ڈاکٹر سمیت 3 افراد کو کاٹ لیا، اسپتال انتظامیہ کے مطابق واقعہ اسپتال کے اندر سرجیکل...

صوبے میں لاک ڈاؤن پر تاجروں کے تحفظات جائز ہیں، ناصر شاہ

وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں لاک ڈاؤن پر...

کراچی میں آج سے غیر ضروری گھر سے نکلنے اور ڈبل سواری پر پابندی عائد

محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں لاک ڈاؤن کی نئی پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں آج سے جزوی لاک...

اب گاڑیاں خود جرمانے اور حادثات سے بچائیں گی

car vehicle speed1کراچی: تیز رفتاری اکثر اوقات جرمانے اور حادثات کا باعث بنتی ہے لیکن امریکا کی کمپنی نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ایسی کار تیار کی ہے جو تیز رفتاری پر لگنے والے جرمانے اور حادثات سے بچنے میں خاطر خواہ مدد دے گی۔ امریکی کمپنی فورڈ کی رفتار پر نظر رکھنے والی ٹیکنالوجی اگست میں یورپ میں متعارف کرائی جانے والی دوسری جنریشن کی ’’S-Max ‘‘ نامی کار میں دستیاب ہو گی، جدید ٹیکنالوجی سے لیس یہ کار نہ صرف حادثات میں کمی لانے میں معاون ثابت ہوگی بلکہ اس سے تیز رفتاری سے گاڑی چلانے والے افراد جرمانے سے بھی بچ سکیں گے۔ کمپنی کے مطابق ’’انٹیلیجنٹ اسپیڈ لیمٹر‘‘ کے نام سے پہچانے جانی والی یہ ٹیکنالوجی کار میں خود بریک استعمال کرنے کے بجائے انجن کو ایندھن کی سپلائی کم کردے گی اور ڈرائیور کے پاس مقررہ حد رفتار سے صرف 8 کلو میٹر تیز گاڑی چلانے گنجائش ہوگی، گاڑی کے پہیوں میں نصب سینسرز کی مدد سے رفتار کا اندازہ ہوگا اور پھر اس کی مدد سے سافٹ ویئر رفتار کی حد کو دیکھتے ہوئے بریک لگانے کی بجائے انجن کو ایندھن کی سپلائی کم کر دے گا۔ اس ٹیکنالوجی کی دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں ونڈ اسکرین میں ٹریفک نشانات دیکھنے کا سسٹم نصب ہو گا جس کے ذریعے سڑک پر دیکھنے والا کیمرہ کار ڈرائیور کو حد رفتار کے بارے میں خبردار بھی کرے گا۔