Saturday, July 31, 2021
- Advertisment -

مقبول ترین

کراچی میں لاک ڈاؤن کا نفاذ، شہر کے مختلف مقامات پر پولیس کی ناکہ بندی

کراچی میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کے بعد پولیس نے مختلف سڑکوں پر ناکے لگادیے اور غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے والوں...

سول اسپتال میں کتوں نے ڈاکٹر سمیت 3 افراد کو کاٹ لیا

سول اسپتال کراچی میں آوارہ کتوں نے لیڈی ڈاکٹر سمیت 3 افراد کو کاٹ لیا، اسپتال انتظامیہ کے مطابق واقعہ اسپتال کے اندر سرجیکل...

صوبے میں لاک ڈاؤن پر تاجروں کے تحفظات جائز ہیں، ناصر شاہ

وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں لاک ڈاؤن پر...

کراچی میں آج سے غیر ضروری گھر سے نکلنے اور ڈبل سواری پر پابندی عائد

محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں لاک ڈاؤن کی نئی پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں آج سے جزوی لاک...

شہری کسی بھی خوف کا شکار ہوئے بغیر ووٹ کاسٹ کریں،عارف علوی

DR-ARIF-ALVIکراچی، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے آبائی حلقے این اے دو سو چھیالیس میں ضمنی انتخاب کے لیے عمران اسماعیل تحریک انصاف کے اُمیدوار ہیں ، شہری کسی بھی خوف کا شکار ہوئے بغیر انھیں ووٹ کاسٹ کریں۔تحریک انصاف میڈیا سیل کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ رینجرز کی کارروائی صرف ایم کیو ایم کے خلاف نہیں قیام امن کے لیے ہیں، بھتہ خوری اور بوری بند لاشوں کا کلچر ختم ہوگا تو پاکستان خوشحال ہوگا۔ عارف علوی نے الطاف حسین کی حالیہ تقریر کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ خطاب کی مذمت کرتے ہیں، دوران خطاب عوام اور کارکنوں کو مزید تشدد پر اکسایا گیا۔عارف علوی کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ دو سو چھیالیس میں تحریک انصاف کے امیدوار عمران اسماعیل بنا کسی خوف و خطر انتخاب لڑیں گے اب حلقے کے لوگوں پر منحصر ہے کہ وہ پی ٹی آئی کو ووٹ دیں یا ایم کیو ایم کو۔