Wednesday, June 23, 2021
- Advertisment -

مقبول ترین

دنیا کے سب سے بڑے کارگو جہاز کی کراچی ائیر پورٹ پر لینڈنگ

دنیا کے سب سے بڑے کارگو ہوائی جہاز انتونوو این 225 ماریہ نے ایک بار پھر کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی ہے، فلائٹ اے...

مصطفیٰ کمال سندھ حکومت پر برس پڑے

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ سید مصطفیٰ کمال سندھ حکومت پر برس پڑے، مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے...

نیشنل ہائی وے کے قریب سے ڈرگ ڈیلر ساتھی سمیت گرفتار

پولیس نے خفیہ اطلاع پر نیشنل ہائی وے کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ڈرگ ڈیلر کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق ملزمان...

شہر قائد میں آج رات بوندا باندی کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے شہرقائد میں آج رات بوندا باندی کی پیش گوئی کردی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی اور اس کے مضافات میں...

بلوچیستان حکومت کی درخواست پر پرویزمشرف کا میڈیکل چیک اپ کرلیاگیا

pervez-musharrafکراچی، بلوچستان حکومت کی درخواست پر تشکیل میڈیکل بورڈ نے سابق صدر پرویز مشرف کا تفصیلی معائنہ کیا۔ تفصیلی رپورٹ بلوچستان ہائی کورٹ میں پیش کی جائے گی۔ڈاکٹر ہاشمی کی سربراہی میں گیارہ رکنی میڈیکل بورڈ سخت سیکیورٹی میں سابق صدر پرویز مشرف کی رہائش گاہ پہنچا۔ جہاں انکا تفصیلی طبی معائنہ کیا گیا۔ پرویز مشرف سے ان کی کیس ہسٹری اور حالیہ طبی صورتحال سے متعلق سوال کیے گئے۔ بورڈ میں شامل ڈاکٹرز اپنی، الگ، الگ رپورٹ مرتب کریں گے اور انہیں رپورٹ کی روشنی میں ٹیسٹ کروائے جائیں گے۔واضح رہے پرویز مشرف کے وکلاء نے بلوچستان ہائی کورٹ میں انکی حاضری سے استثنی کی درخواست میں موقف دیا تھا کہ خرابی صحت کی وجہ سے وہ سفر نہیں کرسکتے۔ جس کے بعد سرکاری میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا۔