Saturday, July 31, 2021
- Advertisment -

مقبول ترین

کراچی میں لاک ڈاؤن کا نفاذ، شہر کے مختلف مقامات پر پولیس کی ناکہ بندی

کراچی میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کے بعد پولیس نے مختلف سڑکوں پر ناکے لگادیے اور غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے والوں...

سول اسپتال میں کتوں نے ڈاکٹر سمیت 3 افراد کو کاٹ لیا

سول اسپتال کراچی میں آوارہ کتوں نے لیڈی ڈاکٹر سمیت 3 افراد کو کاٹ لیا، اسپتال انتظامیہ کے مطابق واقعہ اسپتال کے اندر سرجیکل...

صوبے میں لاک ڈاؤن پر تاجروں کے تحفظات جائز ہیں، ناصر شاہ

وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں لاک ڈاؤن پر...

کراچی میں آج سے غیر ضروری گھر سے نکلنے اور ڈبل سواری پر پابندی عائد

محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں لاک ڈاؤن کی نئی پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں آج سے جزوی لاک...

جان سے مارنے کی دھمکیاں ملی ہیں، تحفظ فراہم کیا جائے، نگہت مرزا

342721SW1427746598433640x480320x180کراچی، پھانسی کے متنظر صولت مرزا کے اہل خانہ کو دھمکی آمیز پیغامات موصول ہونے لگے۔ اہلیہ کہتی ہے اگر کچھ ہوا تو ذمہ دار ایم کیو ایم ہوگی۔صولت مرزا کی اہلیہ نے کوئٹہ کے صحافیوں کو ٹیلیفون پر بتایا کہ بدھ کی صبح سے مجھے دھمکی آمیز فون موصول ہو رہے ہیں۔ اب تک کینیڈا، جنوبی افریقہ اور ایک پرائیویٹ نمبر سے کال کرکے مجھے کہا گیا ہے کہ صولت مرزا جو کچھ کر رہا ہے اس کا انجام اس کے خاندان کو بھگتا پڑے گا۔صولت مرزا کی اہلیہ نگہت مرزا نے بتایا کہ مجھے اور میرے خاندان کو خطرہ لاحق ہے۔اس طرح کی ٹیلی فون کالز سے ہمیں یہ محسوس ہو رہا ہے کہ مجھے اور میرے خاندان کے ساٹھ افراد کو نقصان پہنچانے کیلئے پارٹی سرگرم ہو چکی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت مجھے اور کراچی میں مقیم خاندان کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

نگہت مرزا نے کہا کہ فون کرنے والے کہتے ہیں کہ متحدہ کے خلاف بولنا بندکردو ورنہ پورے خاندان کو ماردیں گے۔ صولت مرزا کی اہلیہ نے مزید بتایا کہ دھمکی دینے والوں میں وہی لوگ شامل ہیں جواب سے پہلے ہرممکن تعاون کا یقین دلاتے تھے۔ انہوں نے کہا مجھے یا میرے خاندان کوکچھ ہوا تو ذمے دار ایم کیوایم ہوگی۔