Tuesday, July 27, 2021
- Advertisment -

مقبول ترین

ضلع کیماڑی،بلدیہ سب ڈویژن کی 2 یوسیز میں اسمارٹ لاک ڈاون

ضلع کیماڑی میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد 27 جولائی سے 9 اگست تک اسمارٹ لاک ڈاون نافذ، نوٹی فکیشن جاری، ڈپٹی کمشنر...

کے الیکٹرک نااہلی کی دھوم سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں بھی پہنچ گئی

کے الیکٹرک نااہلی دھوم سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں پہنچ گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ ڈویژن کے اجلاس میں ق لیگ کے...

فیڈرل بی ایریا، شہری نے فائرنگ کرکے 2 ڈاکو مارڈالے

ڈاکو راج کے سامنے پولیس بے بس، شہریوں نے اپنی عدالت لگالی، ذرائع کے مطابق فیڈرل بی ایریا بلاک 16 میں موٹرسائیکل سوار2 ڈاکووں...

گرفتاری ،جرمانوں کا خوف،6 بجے دکانیں بند، تاجر گھروں کو روانہ

 سندھ حکومت کے شام چھ بجے کاروبار بند کرنے کے احکامات پر عملدرآمد شروع، شہر کی بیشتر مارکیٹیں بند ہوگئیں، ذرائع کے مطابق زینب...

المحمدیہ اسٹوڈنٹس کراچی کے تحت ماہانہ شب تربیت کا انعقاد کل ہوگا

almuhmmadia studentsاکراچی، المحمدیہ اسٹوڈنٹس کراچی کے تحت ماہانہ شب تربیت کا انعقاد کل 4 اپریل کو بعد نماز مغرب ہوگا۔ تقویٰ ایجوکیشنل کمپلیکس گلشن اقبال میں ہفتہ اور اتوار کی شب منعقد ہونے والے تربیتی پروگرام میں معروف مذہبی اسکالرز کے دینی و اصلاحی موضوعات پر دروس کے علاوہ اسٹڈی سرکل، مباحثہ، ملٹی میڈیا پریزنٹیشن، سیلف ڈیفنس تکنیک اور ترجمعہ قرآن، حدیث و دعا کلاسز کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ المحمدیہ اسٹوڈنٹس کراچی زون کے مسﺅل محمد صفی اللہ کا کہنا ہے کہ ماہانہ شب تربیت کے انعقاد کا مقصد طلبہ کی تربیت کرکے انہیں معاشرے کا مفید شہری بنانا ہے۔ طلبہ قوم کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، انہیں ذمہ داریوں کا احساس دلاکر باوقار شہری بنایا جائے۔ المحمدیہ اسٹوڈنٹس اسی مقصد کے تحت تعلیمی اداروں میں طلبہ کی تربیت کے لیے کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے 4 اپریل کو منعقد ہونے والے ماہانہ شب تربیت میں طلبہ سے شرکت کی پرزور اپیل کی ہے۔