Saturday, July 31, 2021
- Advertisment -

مقبول ترین

کراچی میں لاک ڈاؤن کا نفاذ، شہر کے مختلف مقامات پر پولیس کی ناکہ بندی

کراچی میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کے بعد پولیس نے مختلف سڑکوں پر ناکے لگادیے اور غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے والوں...

سول اسپتال میں کتوں نے ڈاکٹر سمیت 3 افراد کو کاٹ لیا

سول اسپتال کراچی میں آوارہ کتوں نے لیڈی ڈاکٹر سمیت 3 افراد کو کاٹ لیا، اسپتال انتظامیہ کے مطابق واقعہ اسپتال کے اندر سرجیکل...

صوبے میں لاک ڈاؤن پر تاجروں کے تحفظات جائز ہیں، ناصر شاہ

وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں لاک ڈاؤن پر...

کراچی میں آج سے غیر ضروری گھر سے نکلنے اور ڈبل سواری پر پابندی عائد

محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں لاک ڈاؤن کی نئی پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں آج سے جزوی لاک...

نئی حج پالیسی کا مسودہ تیار، کرایوں کی تفصیلات بھی شامل

hajjکراچی: وزارت مذہبی امور نے کابینہ کی منظوری کے لیے ارسال کی جانے والی نئی حج پالیسی کا مسودہ تیار کرلیا۔ پالیسی میں مختلف فضائی کمپنیوں کی طرف سے وزارت کو رواں سال حج کرایوں کے حوالے سے دی گئی تفصیلات شامل کردی گئیں۔ وزارت ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے نے کراچی اورکوئٹہ سے کرایہ97ہزار 700جبکہ اسلام آباد، لاہور اور پشاورسے ایک لاکھ 7ہزار 700روپے مقرر کیا ہے۔ سعودی ایئرلائن نے اسلام آباد، پشاوراور لاہورسے ایک لاکھ 20 ہزار 290جبکہ کراچی اورکوئٹہ سے ایک لاکھ 15ہزار 675روپے، شاہین ایئرلائن نے اسلام آباد، پشاوراور لاہورسے ایک لاکھ 8 ہزار جبکہ کراچی وکوئٹہ سے 98ہزار روپے، ایئربلیو نے اسلام آباد، لاہوراور پشاورسے ایک لاکھ 8ہزار اورکراچی، کوئٹہ سے 98ہزار روپے مقرر کیا ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ رواں سال تیل قیمتوں میں کمی کے باوجود وزارت مذہبی امور سول ایوی ایشن اور نجی فضائی کمپنیوں سے کرایوں میں کمی کرانے میں تاحال ناکام ہے۔