Tuesday, July 27, 2021
- Advertisment -

مقبول ترین

ضلع کیماڑی،بلدیہ سب ڈویژن کی 2 یوسیز میں اسمارٹ لاک ڈاون

ضلع کیماڑی میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد 27 جولائی سے 9 اگست تک اسمارٹ لاک ڈاون نافذ، نوٹی فکیشن جاری، ڈپٹی کمشنر...

کے الیکٹرک نااہلی کی دھوم سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں بھی پہنچ گئی

کے الیکٹرک نااہلی دھوم سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں پہنچ گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ ڈویژن کے اجلاس میں ق لیگ کے...

فیڈرل بی ایریا، شہری نے فائرنگ کرکے 2 ڈاکو مارڈالے

ڈاکو راج کے سامنے پولیس بے بس، شہریوں نے اپنی عدالت لگالی، ذرائع کے مطابق فیڈرل بی ایریا بلاک 16 میں موٹرسائیکل سوار2 ڈاکووں...

گرفتاری ،جرمانوں کا خوف،6 بجے دکانیں بند، تاجر گھروں کو روانہ

 سندھ حکومت کے شام چھ بجے کاروبار بند کرنے کے احکامات پر عملدرآمد شروع، شہر کی بیشتر مارکیٹیں بند ہوگئیں، ذرائع کے مطابق زینب...

ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کے رہنما کارکنان کو کنٹرول میں رکھیں، شرجیل میمن

Pakistan-sharjeel-memon_12-25-2014_169770_lکراچی، وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ این اے 246 کے ضمنی انتخاب کا مسئلہ پیچیدہ ہوتا جا رہا ہے لیکن حالات کو کنٹرول کرنے کے لئے فوج بلانے کی ضرورت نہیں۔
سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ این اے 246 میں ضمنی انتخاب کا مسئلہ پچیدہ ہوتا جارہا ہے، الیکشن مہم کے دوران تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے رہنما اپنے کارکنان کو کنٹرول میں رکھیں اور کشیدگی سے بچتے ہوئے شائستگی کا مظاہرہ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ این اے 246 اتنا بڑا حلقہ نہیں کہ فوج بلائی جائے، ضمنی انتخاب کی پولنگ کے دوران پولیس اور رینجرز بہتر طریقے سے اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ مسائل کا حل سڑکوں اور کنٹینرز پر نہیں ایوان میں نکالاجاتا ہے، صبح کا بھولا شام کو گھر آجائے تو اسے بھولا نہیں کہا جاتا، تحریک انصاف کے ارکان کو اسمبلی میں واپس آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، اسپیکر سندھ اسمبلی نے پی ٹی آئی کے ارکان کے استعفے الیکشن کمیشن کو نہیں بھیجے تھے اس لئے وہ اب بھی اسمبلی کا حصہ ہیں۔