Saturday, July 31, 2021
- Advertisment -

مقبول ترین

کراچی میں لاک ڈاؤن کا نفاذ، شہر کے مختلف مقامات پر پولیس کی ناکہ بندی

کراچی میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کے بعد پولیس نے مختلف سڑکوں پر ناکے لگادیے اور غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے والوں...

سول اسپتال میں کتوں نے ڈاکٹر سمیت 3 افراد کو کاٹ لیا

سول اسپتال کراچی میں آوارہ کتوں نے لیڈی ڈاکٹر سمیت 3 افراد کو کاٹ لیا، اسپتال انتظامیہ کے مطابق واقعہ اسپتال کے اندر سرجیکل...

صوبے میں لاک ڈاؤن پر تاجروں کے تحفظات جائز ہیں، ناصر شاہ

وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں لاک ڈاؤن پر...

کراچی میں آج سے غیر ضروری گھر سے نکلنے اور ڈبل سواری پر پابندی عائد

محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں لاک ڈاؤن کی نئی پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں آج سے جزوی لاک...

الطاف حسین مفرورہیں، ریڈوارنٹ جاری کئےجائیں، فیصل واڈا

کراچی،تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم تحریک انصاف سے خوفزدہ ہے۔ کراچی میںfaisal wada1پہلی بار ایم کیو ایم کو کسی نے چیلنج کیا ہے۔ حلقے کے عوام سے کہتا ہوں کہ وہ کسی کے دباؤ میں نہ آئیں۔ فیصل واڈا کہتے ہیں کہ الطاف حسین مفرور ہیں۔ ان کے ریڈ وارنٹ جاری کیے جائیں۔ عمران خان انتخابی مہم کے سلسلے میں کل کراچی پہنچیں گے۔تحریک انصاف نے کریم آباد پر دوبارہ لگائے گئے کیمپ کا افتتاح کردیا۔ میڈیا سے گفتگو میں تحریک انصاف کے رہنماؤں نے ایک بار پھر ایم کیو ایم کو آڑے ہاتھوں لیا۔ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم تحریک انصاف سے خوفزدہ ہے۔ لوگ تبدیلی کے منتظر ہیں۔ کراچی میں پہلی بار ایم کیو ایم کو کسی نے چیلنج کیا ہے۔ حلقے کے عوام سے کہتا ہوں کہ وہ کسی کے دباؤ میں نہ آئیں۔ کسی کارکن پر حملہ ہوا تو ذمے داری ایم کیو ایم پر عائد ہوگی۔تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا نے مطالبہ کیا کہ الطاف حسین مفرور ہیں۔ ان کے ریڈ وارنٹ جاری کیے جائیں۔ نائن زیرو الطاف حسین کی جائیداد ہے اسے سیل کیا جائے۔ عوام کو آزاد کروانا تھا جو ہم نے کردیا۔ علی زیدی کا کہنا تھا کہ کیمپ اکھاڑا گیا اور کہا گیا کہ یہ عوام نے کیا ہے۔ پی ٹی آئی کا کوئی بھی کارکن ایم کیو ایم سے ڈرنے والا نہیں۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کہا کہ عمران خان کل کراچی پہنچیں گے اور حلقے کا دورہ کریں گے۔