Saturday, July 31, 2021
- Advertisment -

مقبول ترین

کراچی میں لاک ڈاؤن کا نفاذ، شہر کے مختلف مقامات پر پولیس کی ناکہ بندی

کراچی میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کے بعد پولیس نے مختلف سڑکوں پر ناکے لگادیے اور غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے والوں...

سول اسپتال میں کتوں نے ڈاکٹر سمیت 3 افراد کو کاٹ لیا

سول اسپتال کراچی میں آوارہ کتوں نے لیڈی ڈاکٹر سمیت 3 افراد کو کاٹ لیا، اسپتال انتظامیہ کے مطابق واقعہ اسپتال کے اندر سرجیکل...

صوبے میں لاک ڈاؤن پر تاجروں کے تحفظات جائز ہیں، ناصر شاہ

وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں لاک ڈاؤن پر...

کراچی میں آج سے غیر ضروری گھر سے نکلنے اور ڈبل سواری پر پابندی عائد

محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں لاک ڈاؤن کی نئی پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں آج سے جزوی لاک...

جونا گڑھ لان کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کیا جائے، عبدالعزیزعرب

nawab juna garhکراچی، جوناگڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے صدر اقبال ساندھ اور سیکرٹری جنرل عبدالعزیز عرب نے کہا ہے کہ جوناگڑھ لان کی مسماری کے لیے سازشی ٹولے کا کردار افسوسناک ہے۔ رفاہی پلاٹ سے ملنے والی آمدنی جوناگڑھ کمیونٹی پر خرچ کی جاتی ہے۔ وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ جوناگڑھ لان کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جوناگڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے مرکزی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ رابطہ آفس میں اجلاس کے موقع پر فیڈریشن کے عہدیداران فاروق شیخ، عبدالستارترک، یوسف شیخ، بشیر قریشی، ماسٹر علی محمد پنجہ و دیگر اراکین بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ جوناگڑھ لان کو مسمار کرنے کی کوشش پر جوناگڑھی عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ اقبال ساندھ نے بروقت مداخلت کرکے شرجیل میمن کو حقائق سے آگاہ کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ رفاہی پلاٹ سے حاصل شدہ آمدنی غریب جوناگڑھی عوام اور جوناگڑھ اسٹیٹ کے سالانہ پروگرامات پر خرچ کی جاتی ہے۔ وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ جوناگڑھ لان کو پہنچنے والے نقصان کا فی الفور ازالہ کرکے اس کی حیثیت بحال کریں۔