Wednesday, June 23, 2021
- Advertisment -

مقبول ترین

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا وزیراعلیٰ پنجاب کو فون، لاہور دھماکے پر گہرے دکھ کا اظہار

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو فون، لاہور دھماکے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار، ترجمان...

دنیا کے سب سے بڑے کارگو جہاز کی کراچی ائیر پورٹ پر لینڈنگ

دنیا کے سب سے بڑے کارگو ہوائی جہاز انتونوو این 225 ماریہ نے ایک بار پھر کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی ہے، فلائٹ اے...

مصطفیٰ کمال سندھ حکومت پر برس پڑے

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ سید مصطفیٰ کمال سندھ حکومت پر برس پڑے، مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے...

نیشنل ہائی وے کے قریب سے ڈرگ ڈیلر ساتھی سمیت گرفتار

پولیس نے خفیہ اطلاع پر نیشنل ہائی وے کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ڈرگ ڈیلر کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق ملزمان...

عوام ترازو پر مہر لگائیں، جماعت اسلامی شہریوں کا کھویا مقام دلائے گی، راشد نسیم

rashid naseem1کراچی: این اے 246 سے جماعت اسلامی کے امیدوار راشد نسیم نے کہا ہے کہ عوام 23اپریل کو ترازو پر مہر لگا کر حقیقی تبدیلی کا آغاز کریں، جماعت اسلامی کراچی کے عوام کو ان کا کھویا ہوا مقام واپس دلائے گی ۔حلقہ این اے 246کے ضمنی انتخابات میں جماعت اسلامی کے نامزد امیدوارراشد نسیم نے فیڈرل بی ایریا ،گلبر گ اور شریف آباد میں انتخابی جلسوں سے خطاب کیا اور علاقے میں عوام سے ملاقاتیں کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام 23اپریل کو انتخابی نشان ترازو پر مہر لگائیں اور شہر میں حقیقی تبدیلی کا آغاز کریں۔ جماعت اسلامی کی جانب سے اتوار 12اپریل کو شاہراہ پاکستان عائشہ منزل پر عظیم الشان جلسہ عام کے سلسلے میں انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو درخواست دیدی گئی ہے ۔ اس سلسلے میں جلسہ عام کی تیاریوں کاآغاز بھی کردیا گیا ہے ۔ جلسہ عام سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق خصوصی خطاب کریں گے ۔ راشد نسیم کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی حلقے کے عوام اور کراچی کے شہریوں کو ان کا کھویا ہوا مقام واپس دلائیگی اور شہر کو حقیقی معنوں میں امن ومحبت اور روشنیوں کاشہر بنائیگی ۔انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے حلقہ این اے246میں عوام کو آج تک حقیقی نمائندہ نہیں مل سکا ۔ ایک بار پھر حلقے کے عوام کو ان کے حقیقی نمائندے سے محروم رکھنے کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔ راشد نسیم نے کہا کہ جماعت اسلامی اور عوام کا رشتہ مضبوط رشتہ ہے ۔اس حلقے سے پروفیسر غفور احمد اور مظفر احمد ہاشمی جیسے لوگ کامیاب ہوتے رہے ہیں۔