Wednesday, June 23, 2021
- Advertisment -

مقبول ترین

مصطفیٰ کمال سندھ حکومت پر برس پڑے

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ سید مصطفیٰ کمال سندھ حکومت پر برس پڑے، مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے...

نیشنل ہائی وے کے قریب سے ڈرگ ڈیلر ساتھی سمیت گرفتار

پولیس نے خفیہ اطلاع پر نیشنل ہائی وے کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ڈرگ ڈیلر کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق ملزمان...

شہر قائد میں آج رات بوندا باندی کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے شہرقائد میں آج رات بوندا باندی کی پیش گوئی کردی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی اور اس کے مضافات میں...

ڈکیتی کی بڑی وارداتوں میں ملوث بین الصوبائی گروہ کے 2 کارندے گرفتار

ساؤتھ انویسٹگیشن پولیس نے درخشاں کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی بڑی وارداتوں میں ملوث بین الصوبائی گروہ کے 2 کارندوں کو...

گرین شرٹس بنگلادیش کیلیے روانہ، ٹیم میں جذبہ اور نیا خون آ چکا ہے، کپتان اظہر علی

Azhar-Ali320x180کراچی: قومی کرکٹ ٹیم بنگلا دیش کے دورے پر روانہ ہوگئی۔ بنگلا دیش روانگی سے قبل میڈیا سے بات چیت کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا تھا کہ بنگلا دیش کےدورے میں ٹیم میں ایک نیاجذبہ نظرآئےگا، ورلڈ کپ کے بعد ٹیم میں نیا خون آچکا ہے اور دورے کے دوران ورلڈ کپ میں کی گئی خامیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے، ٹیم نے ٹریننگ کیمپ میں بہت اچھی پریکٹس کی لہذا گراؤنڈ میں فیلڈنگ میں بھی نمایاں بہتری نظر آئی گی۔ ان کا کہنا تھا کہ دورے کے دوران سینیرکھلاڑیوں کی کمی محسوس ہوگی تاہم نوجوان کھلاڑی سینئرز کا خلا پر کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیت پرمکمل بھروسہ ہے۔ پاک بنگلادیش دوطرفہ سیریز 2 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور واحد ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل ہے جس کا آغاز 17 اپریل کو میرپورکے شیربنگلا اسٹیڈیم میں ایک روزہ میچ سے ہوگا جب کہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ پاکستان کی جانب سے اظہر علی گرین شرٹس کی قیادت کریں گے اور کپتانی کے فرائض ملنے کے بعد ان کا یہ پہلا میچ ہوگا۔ دورے سے قبل قومی ٹیم کو فاسٹ بولر سہیل خان کی عدم دستیابی کی صورت میں زور دار جھٹکا لگا جو تربیتی کیمپ کے دوران زخمی ہوگئے تھے جن کی جگہ ٹیم میں جنید خان کو شامل کئے جانے کا امکان ہے۔