Wednesday, May 12, 2021
"]
- Advertisment -

مقبول ترین

چاندرات کاروبار،تاجروں کی چیف جسٹس اور آرمی چیف سے اپیل

آل سٹی تاجراتحاد ایسوسی ایشن نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اپیل...

لیاری بہار کالونی میں دکانداروں کا رینجرز اہلکاروں پر تشدد

لیاری کے بہار کالونی کے دکاندار آپے سے باہر، کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کےلئے آنے والے رینجرز اہلکاروں پر تشدد، پولیس...

 معمولی سی خواہش (سیدہ ہاشمی)

اس کی خواہش تھی بڑی کوچ (بس) میں سفر کرنا اور جب سے اسے دین محمد عرف دینو نے بڑی کوچ میں نظر آنے...

لاکھوں روپے مالیت کے سامان کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام

کراچی ائیرپورٹ پر لاکھوں روپے مالیت کے الیکٹرونکس سامان کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، ذرائع کے مطابق کسٹم حکام نے کراچی سے بیرون ملک...

بلدیاتی انتخابات، متحدہ قومی موومنٹ نے میدان مارلیا

mqm-celebrating2کراچی،         سندھ میں تیسرے مرحلے کے انتخابات میں کراچی کے 6 اضلاع کی کل نشستیں 456 میں سے 254 پر ایم کیو ایم کے امیدوار جیت گئے۔ پیپلز پارٹی نے 39، پی ٹی آئی نے 10، مسلم لیگ (ن) نے 10 اور جماعت اسلامی نے 10 سیٹیں جیت لی جبکہ 34 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ دو حلقوں میں الیکشن ملتوی کردیا گیا تھا۔ لیاری میں مسلم لیگ (ن) کے 3 امیدوار جیت گئے۔ نارتھ ناظم آباد سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کو ایم کیو ایم کے مظہر کاکا نے ہرا دیا۔ مظہر کاکا نے 3205 اور حافظ نعیم الرحمن نے 700 ووٹ لئے۔ دوسری طرف تحریک انصاف کراچی کے صدر علی زیدی اور پی پی پی کراچی کے صدر نجمی عالم بھی ہار گئے۔ کراچی شرقی یوسی 4 سے پی ٹی آئی کراچی کے صدر علی زیدی کو شکست ہوگئی۔ علی زیدی کو ایم کیو ایم کے امیدوار نوشاد خان نے ہرایا۔ ضلع جنوبی یوسی 30 کلفٹن سے پی پی کراچی ڈویژن کے صدر نجمی عالم ہار گئے انہیں جماعت اسلامی اور تحریک انصاف اتحاد کے امیدوار حبیب میمن نے شکست دی۔ ایم کیو ایم کے میئر کے امیدوار وسیم اختر کامیاب ہوگئے۔

تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے رہنما علی زیدی اور حافظ نعیم الرحمن نے ایم کیو ایم اور الیکشن کمیشن پر الزامات کی بارش کرتے ہوئے انہوں نے انتخابی دھاندلیوں کی روک تھام کیلئے رینجرز کے عدم تعاون کا شکوہ بھی کیا۔ علی زیدی نے متحدہ قومی موومنٹ کو ”نامعلوم قومی موومنٹ“ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ”سلیکشن کمیشن آف پاکستان“ اور چیئرمین الیکشن کمیشن تنویر ذکی کو ”سازشی“ کا لقب دیتے ہوئے پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کی جانب سے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا اعلان کیا۔ علی زیدی نے ایم کیو ایم کے ووٹروں کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ”ایسی“ جماعت کو ووٹ دینے پر انہیں شرم آنی چاہئے۔ بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی، تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے صدر اور میئر کے متوقع امیدواروں کو یو سی سطح پر ہی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ خواتین ووٹرز کا ٹرن آﺅٹ توقع سے کم رہا، بیشتر پولنگ اسٹیشنز پر دوپہر ایک بجے تک محض 50تا 60 ووٹ کاسٹ کئے گئے۔