Saturday, July 31, 2021
- Advertisment -

مقبول ترین

اعظم خان سر پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے

قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈربیٹسمین اعظم خان سر پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے، تفصیلات کے مطابق اعظم خان گیانا میں ٹریننگ سیشن...

کراچی میں لاک ڈاؤن کا نفاذ، شہر کے مختلف مقامات پر پولیس کی ناکہ بندی

کراچی میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کے بعد پولیس نے مختلف سڑکوں پر ناکے لگادیے اور غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے والوں...

سول اسپتال میں کتوں نے ڈاکٹر سمیت 3 افراد کو کاٹ لیا

سول اسپتال کراچی میں آوارہ کتوں نے لیڈی ڈاکٹر سمیت 3 افراد کو کاٹ لیا، اسپتال انتظامیہ کے مطابق واقعہ اسپتال کے اندر سرجیکل...

صوبے میں لاک ڈاؤن پر تاجروں کے تحفظات جائز ہیں، ناصر شاہ

وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں لاک ڈاؤن پر...

انسداد پولیو مہم، قوم کے معماروں کی حفاظت ہمارا فرض ہے، کمشنرکراچی

rsz_polio_compain_visit_news_27-10-2016_pix_01_1کراچی  ،کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے کہاہے کہ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی خصوصی ہدایت پرسرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز سمیت طبی اور غیر طبی عملے کی کمی کو جلد پورا کیا جائے گا تاکہ مریضوں کی دیکھ بھال اور انکے علاج ومعالجے کے سلسلے میں سہولیات اور معیار کو مزید بہتر بنایا جائے ان خیالات اظہار انہوںنے انسداد پولیو مہم کا جائزہ لینے کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایسٹ کے دورے کے موقع پر کیا۔ انہوں نے اس موقعہ پر بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلانے کے حوالے سے تفصیلی معلومات بھی حاصل کیں اور کہا کہ پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی حفاظتی خوراک پلانے کے ساتھ ساتھ تمام تر حفاظتی ٹیکہ جات کو بھی یقینی بنایا جائے ، بچے قوم کے مستقبل کے معمار ہیں جن کی حفاظت ناصرف ہماری سرکاری ڈیوٹی ہے بلکہ یہ ایک قومی فریضہ بھی ہے تاہم قومی فریضہ انجام دینے کیلئے ہمیں سچی لگن اور خلوص نیت سے اپنے فرائض انجام دینا ہونگے ۔