Wednesday, June 23, 2021
- Advertisment -

مقبول ترین

بیرون ملک جانے والوں کےلئے سندھ حکومت کا تحفہ

بیرون ملک جانے والوں کےلئے سندھ حکومت کا تحفہ، محکمہ صحت سندھ نے گیریز ویزا سروس سے ویکسی نیشن کےلئے معاہدہ کرلیا، معاہدے کے...

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا وزیراعلیٰ پنجاب کو فون، لاہور دھماکے پر گہرے دکھ کا اظہار

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو فون، لاہور دھماکے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار، ترجمان...

دنیا کے سب سے بڑے کارگو جہاز کی کراچی ائیر پورٹ پر لینڈنگ

دنیا کے سب سے بڑے کارگو ہوائی جہاز انتونوو این 225 ماریہ نے ایک بار پھر کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی ہے، فلائٹ اے...

مصطفیٰ کمال سندھ حکومت پر برس پڑے

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ سید مصطفیٰ کمال سندھ حکومت پر برس پڑے، مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے...

گلشن معمار بھی مسائل کا گڑھ

کراچی (خصوصی رپورٹ) گلشن معمار میں گزشتہ 3ماہ سے سیوریج لائن بند ہونے کے باعث مرکزی داخلی دروازہ گیٹ نمبر 1 اور اطراف کا علاقہ گندے پانی کی زد میں ہے۔ جس کی وجہ سے مرکزی داخلہ سڑک ٹوٹ پھوٹ چکا ہے اور جگہ جگہ بڑے گڑھے پڑ چکے ہیں جو کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔gulshan isuue 03
گلشن معمار کے گیٹ نمبر 1 سے بنگالی موڑ (اتوار بازار) تک پوری سڑک سیوریج کے پانی میں ڈوبی ہوئی ہے۔ 3ماہ کا عرصہ گزرنے جانے کے باوجود معمار انتظامیہ اس کا حل نکالنے میں ناکام ہے۔ سیوریج کے پانی کے سبب اہل محلہ سخت اذیت میں مبتلا اور آمدورفت میں انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ گلشن معمار کے مکینوں کے مطابق گیٹ نمبر 1 کا علاقہ اس سے قبل بھی سیوریج کے پانی میں ڈوب چکا ہے، تاہم اس مرتبہ تین ماہ گزر جانے کے باوجود انتظامیہ اس جانب توجہ نہیں دے رہی۔
gulshan isuue 02
مکینوں کا کہنا ہے کہ معمار ہاﺅسنگ اتھارٹی ہر ماہ مینٹی نینس کی مد میں رہائشیوں سے خطیر رقم وصول کرتی ہے، تاہم اس کے باجود سیوریج اور صفائی کی صورت حال دن بہ دن خراب سے خراب تر ہوتی جا رہی ہے۔ اہل محلہ ٹاﺅن ہال میں اس کی شکایات بھی کرواچکے ہیں اور اس سے قبل سوسائٹی کے مسائل حل کرنے کے لیے متعدد بار احتجاج بھی کرچکے ہیں، تاہم انتظامیہ نے اس پر مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ مکینوں کا دعویٰ ہے کہ معمار انتظامیہ جان بوجھ کر سوسائٹی کو کچرے کا ڈھیر بنانا چاہتی ہے، کیونکہ آبادی 70 فیصد تک پہنچنے پر سوسائٹی کا قبضہ کے ڈی اے کو منتقل ہوجائے گا، جس کے بعد معمار انتظامیہ سالانہ کروڑوں روپے کے مینٹی نینس چارجز سے محروم ہوجائے گی۔
gulshan isuue 01
یہی وجہ ہے کہ سیوریج لائنوں، سڑکوں کے ٹوٹ پھوٹ، صفائی اور سیکورٹی کے مسائل پر توجہ نہیں دی جا رہی، جس کی وجہ سے سوسائٹی میں نئے خریدار آنے اور علاقے میں خریداری سے کترا رہے ہیں۔ مکینوں نے معمار کے مرکزی گیٹ پر سیوریج کا پانی اور اس کے نتیجے میں مرکزی داخلہ سڑک کی تباہی کو معمار انتظامیہ کی جانب سے آبادی روکنے کے منصوبے کا حصہ قرار دیا ہے۔
gulshan isuue 04