Saturday, July 31, 2021
- Advertisment -

مقبول ترین

کراچی میں لاک ڈاؤن کا نفاذ، شہر کے مختلف مقامات پر پولیس کی ناکہ بندی

کراچی میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کے بعد پولیس نے مختلف سڑکوں پر ناکے لگادیے اور غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے والوں...

سول اسپتال میں کتوں نے ڈاکٹر سمیت 3 افراد کو کاٹ لیا

سول اسپتال کراچی میں آوارہ کتوں نے لیڈی ڈاکٹر سمیت 3 افراد کو کاٹ لیا، اسپتال انتظامیہ کے مطابق واقعہ اسپتال کے اندر سرجیکل...

صوبے میں لاک ڈاؤن پر تاجروں کے تحفظات جائز ہیں، ناصر شاہ

وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں لاک ڈاؤن پر...

کراچی میں آج سے غیر ضروری گھر سے نکلنے اور ڈبل سواری پر پابندی عائد

محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں لاک ڈاؤن کی نئی پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں آج سے جزوی لاک...

لیاری میں شاہین جمناسٹک کلب کا افتتاح کردیاگیا

3-1-2018aکراچی پاکستان پیپلز پارٹی کی شاندار گولڈن جوبلی کے موقع پر لیاری میں شاہین جمناسٹک کلب کی بنیاد رکھی گئی، جس کا افتتاح معروف اسپورٹس آرگنائزر اور کلب کے سرپرست اعلیٰ عبدالغفار خانانی نے کیا۔ اس موقع پر کلب کے چیئرمین عابد حسین‘ جنرل سیکریٹری غلامی‘ چیف کوچ جاوید مراد اور علاقہ معززین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی‘ افتتاح سے قبل لیاری کے نوجوان گرلز اینڈ بوائز کھلاڑیوں نے جسمانی کرتب کا شاندار مظاہرہ کرکے موقع پر موجود شائقین کے دل جیت لئے‘ مہمان خصوصی عبدالغفار خانانی نے کھلاڑیوں سے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ بحیثیت سرپرست اعلیٰ اپنا کردار احسن طریقے سے نبھائیں گے اورجمناسٹک کے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومتی سطح پر بھی اس کھیل کی سرپرستی کی جائے تاکہ یہ کھلاڑی بھی قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کر سکیں۔