Saturday, July 31, 2021
- Advertisment -

مقبول ترین

کراچی میں لاک ڈاؤن کا نفاذ، شہر کے مختلف مقامات پر پولیس کی ناکہ بندی

کراچی میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کے بعد پولیس نے مختلف سڑکوں پر ناکے لگادیے اور غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے والوں...

سول اسپتال میں کتوں نے ڈاکٹر سمیت 3 افراد کو کاٹ لیا

سول اسپتال کراچی میں آوارہ کتوں نے لیڈی ڈاکٹر سمیت 3 افراد کو کاٹ لیا، اسپتال انتظامیہ کے مطابق واقعہ اسپتال کے اندر سرجیکل...

صوبے میں لاک ڈاؤن پر تاجروں کے تحفظات جائز ہیں، ناصر شاہ

وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں لاک ڈاؤن پر...

کراچی میں آج سے غیر ضروری گھر سے نکلنے اور ڈبل سواری پر پابندی عائد

محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں لاک ڈاؤن کی نئی پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں آج سے جزوی لاک...

پولیس سے بدتمیزی،زمانہ طالب علمی میںجیل جاناپڑا،وزیراعلیٰ

murad ali shah 3کراچی وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ انہیں زمانہ طالبعلمی میں پولیس سے بدتمیزی کرنے پر تھانے کی ہوا کھانی پڑی تھی۔نجی چینل کے مطابق ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے این ای ڈی انجینئرنگ یونیورسٹی کے کانووکیشن میں اپنے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ زمانہ طالبعلمی میں انہوں نے پولیس سے بدتمیزی کی تو انہیں تھانے میں بند ہونا پڑا تھا جس کے بعد دو پروفیسرز نے انہیں رہا کرایا تھا۔وزیر اعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ ڈگری ملنے کی خوشی میں وہ ایک دوسرے کو گندے پانی کے تالاب میں دھکا دیتے تھے جبکہ انہوں نے دوسروں پر رنگ بھی پھینکا تھا۔مراد علی شاہ نے بتایا کہ جب وہ این ای ڈی سے پاس آؤٹ ہوئے تو اس وقت اس طرح کانووکیشن نہیں ہوتے تھے اور ان کے ساتھ انجینئر بننے والے زیادہ تر لوگ بیرون ملک جاچکے ہیں۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ طلبہ کے لیے ملک میں مواقع بہت زیادہ ہیں اور انہیں سرکاری شعبے میں سب سے زیادہ کمی اچھے انجینئرز کی محسوس ہوتی ہے۔مراد علی شاہ نے طلبہ کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ والدین کی خدمت اور احترام کریں گے تو کبھی ناکام نہیں ہوں گے، اساتذہ کو ہمیشہ یاد رکھیں اور یونیورسٹی کے دوستوں سے ہمیشہ رابطے میں رہیں