Saturday, July 31, 2021
- Advertisment -

مقبول ترین

کراچی میں لاک ڈاؤن کا نفاذ، شہر کے مختلف مقامات پر پولیس کی ناکہ بندی

کراچی میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کے بعد پولیس نے مختلف سڑکوں پر ناکے لگادیے اور غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے والوں...

سول اسپتال میں کتوں نے ڈاکٹر سمیت 3 افراد کو کاٹ لیا

سول اسپتال کراچی میں آوارہ کتوں نے لیڈی ڈاکٹر سمیت 3 افراد کو کاٹ لیا، اسپتال انتظامیہ کے مطابق واقعہ اسپتال کے اندر سرجیکل...

صوبے میں لاک ڈاؤن پر تاجروں کے تحفظات جائز ہیں، ناصر شاہ

وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں لاک ڈاؤن پر...

کراچی میں آج سے غیر ضروری گھر سے نکلنے اور ڈبل سواری پر پابندی عائد

محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں لاک ڈاؤن کی نئی پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں آج سے جزوی لاک...

سندھ گیمزکامیسکوٹ وتھیم سانگ متعارف کرانے کااعلان

9-01-2018کراچی سندھ گیمز کے ہر وینیو پر کمشنر کراچی،کراچی پولیس اور سندھ اسپورٹس بورڈ کا ایک ایک نمائندہ موجود ہوگا اور دیگر ممبران ان کی ہیلپ کریں گے اس بات کا اعلان سیکریٹری اسپورٹس اینڈ امور نوجوانان سندھ ڈاکٹر نیاز علی عباسی نے اسکائوٹ ہیڈ کوارٹر کے آڈیٹوریم میں سندھ گیمز کی آرگنائزنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے سندھ گیمز کی مختلف کمیٹیوں کی ذمہ داریوں سے بھی آگاہ کیا ان کا کہنا تھا کہ ہر کمیٹی کوان کے کام سے آگاہ کر دیا گیا ہے جس کے مطابق وہ اپنی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گی۔اس موقع پر اجلاس میں سیکریٹری ایجوکیشن‘ چیمبرز آف کامرس‘ ہوم ڈپارٹمنٹ‘ہیلتھ ڈپارٹمنٹ‘انفارمیشن ڈپارٹمنٹ‘ پولیس‘ کمشنر کراچی‘ سندھ اولمپک ایسو سی ایشن کے نمائندگان کے علاوہ ڈائریکٹر اسپورٹس شہزاد پرویز بھٹی‘ ڈپٹی سیکریٹری اسپورٹس ڈاکٹرقیوم شاکر خانزادہ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن محمد فاروق خان اور پرائیویٹ سیکریٹری برائے وزیر کھیل عادل احمد جمانی بھی موجود تھے۔ سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈاکٹر نیاز علی عباسی نے مزید کہا کہ سندھ گیمز کا میسکوٹ اور تھیم سانگ بھی تیار کیا جا رہا ہے جسے چند روز میں متعارف کرا دیا جائے گا اس کے علاوہ ایک ڈاکٹو منٹری فلم بھی سوشل میڈیا کے لئے جاری کی جائے گی‘ سندھ گیمز کے لئے15وینیوز کا انتخاب کیا گیا ہے جہاں مختلف کھیلوں میں سندھ بھر سے3000 ہزار سے زائد کھلاڑی حصہ لیں گے۔ ہر وینیوز پر علیحدہ سے ایک ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو اپنے اپنے وینیو پر تمام معاملات کو دیکھے گی اور کھلاڑیوں کو ہر سہولت فراہم کرے گی۔آخر میں سیکریٹری اسپورٹس نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر کی ہدایت ہے کہ سندھ گیمز کا انعقاد انٹرنیشنل معیار کے مطابق کیا جائے اس لئے میں چاہتا ہوں کہ تمام کمیٹیوں کے چیئرمین اور ممبران اپنی تمام ترصلاحیتیں بروئے کار لاکر سندھ گیمز کو یادگار بنادیں۔