Saturday, July 31, 2021
- Advertisment -

مقبول ترین

کراچی میں لاک ڈاؤن کا نفاذ، شہر کے مختلف مقامات پر پولیس کی ناکہ بندی

کراچی میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کے بعد پولیس نے مختلف سڑکوں پر ناکے لگادیے اور غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے والوں...

سول اسپتال میں کتوں نے ڈاکٹر سمیت 3 افراد کو کاٹ لیا

سول اسپتال کراچی میں آوارہ کتوں نے لیڈی ڈاکٹر سمیت 3 افراد کو کاٹ لیا، اسپتال انتظامیہ کے مطابق واقعہ اسپتال کے اندر سرجیکل...

صوبے میں لاک ڈاؤن پر تاجروں کے تحفظات جائز ہیں، ناصر شاہ

وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں لاک ڈاؤن پر...

کراچی میں آج سے غیر ضروری گھر سے نکلنے اور ڈبل سواری پر پابندی عائد

محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں لاک ڈاؤن کی نئی پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں آج سے جزوی لاک...

دفاع امت کانفرنس،اورنگی ٹاون میں موٹرسائیکل ریلی نکالی گئی

muzamil-iqbalکراچی دفاع پاکستان کونسل کے تحت 28 جنوری کے ”دفاع امت کانفرنس“ کے لیے تیاریاں تیز کردی گئیں۔ گزشتہ روز اورنگی ٹاؤن میں موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی، جس میں نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اورنگی ٹاؤن پی ایس 95 میں موٹر سائیکل ریلی کے شرکاءسے ملی مسلم لیگ پاکستان کے نائب صدر مزمل اقبال ہاشمی و دیگر نے خطاب بھی کیا۔ مزمل اقبال ہاشمی کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کی جانب سے پاکستان پر الزامات کے پس پردہ عزائم خطرناک ہیں۔ دشمن ممالک پاکستان سے اس کی ایٹمی قوت چھیننا چاہتے ہیں۔ پاکستان کی عزت اور وقار پر ہاتھ ڈالنے کی کوششیں کی جارہی ہیں لیکن انڈیا اور امریکا اپنے مذموم عزائم میں ناکام ہوں گے۔ پاکستان کی طرف میلی نگاہ ڈالنے والوں کا انجام برا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا و بھارت پاکستان کو اس خطے کی بڑی قوت کے طور پر دیکھنا برداشت نہیں کرسکتے۔ امریکا کے بے بنیاد الزامات اور دھمکیوں کے خلاف دفاع پاکستان کونسل ملک کے کونے کونے میں اتحاد کا علم بلند کررہی ہے۔ ہم نے مل کر دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانا ہے۔ 28 جنوری کو مزار قائد پر ”دفاع امت کانفرنس“ اہالیان کراچی کے دلوں کی آواز ثابت ہوگی۔ گلی گلی مہم چلاکر کانفرنس کا پیغام گھر گھر تک پہنچائیں گے۔