Saturday, July 31, 2021
- Advertisment -

مقبول ترین

کراچی میں لاک ڈاؤن کا نفاذ، شہر کے مختلف مقامات پر پولیس کی ناکہ بندی

کراچی میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کے بعد پولیس نے مختلف سڑکوں پر ناکے لگادیے اور غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے والوں...

سول اسپتال میں کتوں نے ڈاکٹر سمیت 3 افراد کو کاٹ لیا

سول اسپتال کراچی میں آوارہ کتوں نے لیڈی ڈاکٹر سمیت 3 افراد کو کاٹ لیا، اسپتال انتظامیہ کے مطابق واقعہ اسپتال کے اندر سرجیکل...

صوبے میں لاک ڈاؤن پر تاجروں کے تحفظات جائز ہیں، ناصر شاہ

وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں لاک ڈاؤن پر...

کراچی میں آج سے غیر ضروری گھر سے نکلنے اور ڈبل سواری پر پابندی عائد

محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں لاک ڈاؤن کی نئی پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں آج سے جزوی لاک...

اے ٹی ایم میں اسکمنگ ڈیوائس لگاتے دوچینی گرفتار

rsz_atmکراچی عبداللہ ہارون روڈ پر اے ٹی ایم میں اسکمنگ ڈیوائس لگاتے ہوئے دو چینی باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا۔نجی چینل کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹرایف آئی اے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چینی باشندوں سے برآمد ہونے والی اسکمنگ ڈیوائس کسی بھی اے ٹی ایم میں لگائی جا سکتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر بینک کی کوئی کوتاہی نظر نہیں آتی۔ایس پی نے بتایا کہ گزشتہ 2 ماہ سے ایف آئی اے اے ٹی ایم مشینوں میں فراڈ پر کام کر رہا تھا، دونوں چینی باشندے تین روز پہلے عبداللہ ہارون روڈ پر واقع نجی بینک میں آئے تھے۔پولیس افسر نے مزید بتایا کہ آج دونوں چینی باشندے دوبارہ آئے تو بینک عملے نے انہیں بلایا جس پر یہ بھاگ گئے، بعدازاں عوام نے انہیں پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا۔ایس پی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے اسکمنگ مشینیں اور اے ٹی ایم مشینوں میں فراڈ کے لیے استعمال ہونے والا دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزید تفتیش کے لیے ایف آئی اے کے ساتھ مل کر تحقیقات کر رہے ہیں۔