Saturday, July 31, 2021
- Advertisment -

مقبول ترین

کراچی میں لاک ڈاؤن کا نفاذ، شہر کے مختلف مقامات پر پولیس کی ناکہ بندی

کراچی میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کے بعد پولیس نے مختلف سڑکوں پر ناکے لگادیے اور غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے والوں...

سول اسپتال میں کتوں نے ڈاکٹر سمیت 3 افراد کو کاٹ لیا

سول اسپتال کراچی میں آوارہ کتوں نے لیڈی ڈاکٹر سمیت 3 افراد کو کاٹ لیا، اسپتال انتظامیہ کے مطابق واقعہ اسپتال کے اندر سرجیکل...

صوبے میں لاک ڈاؤن پر تاجروں کے تحفظات جائز ہیں، ناصر شاہ

وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں لاک ڈاؤن پر...

کراچی میں آج سے غیر ضروری گھر سے نکلنے اور ڈبل سواری پر پابندی عائد

محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں لاک ڈاؤن کی نئی پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں آج سے جزوی لاک...

برنس روڈسے لاپتہ دس سالہ بچہ گھرپہنچ گیا

09-your-childs-teacher-upset-childکراچی برنس روڈ کے علاقے سے لاپتہ ہونے والا 10 سالہ عثمان گھر پہنچ گیا۔نجی چینل کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے علاقے برنس روڈ سے 10 سالہ بچہ عثمان مدرسے سے گھر واپسی پر لاپتا ہوگیا تھا۔ قصور میں قتل زینب کی طرح عثمان کی والدہ بھی عمرے پر گئی ہوئی ہیں۔ بچہ غائب ہونے پر اہل خانہ و اہل محلہ مشتعل ہوگئے اور انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے برنس روڈ کی دکانیں بند کرادیں، ٹائر جلائے اور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے ٹریفک کی روانی بھی معطل کردی۔عثمان آج صبح سویرے گھر پہنچ گیا ہے۔ پولیس کے مطابق عثمان کو نامعلوم شخص گھر کے قریب چھوڑ کر چلا گیا۔ بچے کے تایا انصار نے بتایا کہ نامعلوم شخص چیز دلانے کے بہانے بچے کو پیدل لے گیا تھا، عثمان پر کسی قسم کا تشدد نہیں ہوا اور وہ خیریت سے گھر لوٹ آیا ہے۔ عثمان کی گمشدگی کے خلاف احتجاج میڈیا پر نشر ہوتے ہی آئی جی سندھ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی جنوبی سے رپورٹ طلب کی۔اہل خانہ کے مطابق 10 سالہ بچہ عثمان 7 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا ہے، وہ قرآن حفظ کررہا ہے اور اب تک 22 پارے حفظ کرچکا ہے۔