Saturday, July 31, 2021
- Advertisment -

مقبول ترین

اعظم خان سر پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے

قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈربیٹسمین اعظم خان سر پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے، تفصیلات کے مطابق اعظم خان گیانا میں ٹریننگ سیشن...

کراچی میں لاک ڈاؤن کا نفاذ، شہر کے مختلف مقامات پر پولیس کی ناکہ بندی

کراچی میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کے بعد پولیس نے مختلف سڑکوں پر ناکے لگادیے اور غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے والوں...

سول اسپتال میں کتوں نے ڈاکٹر سمیت 3 افراد کو کاٹ لیا

سول اسپتال کراچی میں آوارہ کتوں نے لیڈی ڈاکٹر سمیت 3 افراد کو کاٹ لیا، اسپتال انتظامیہ کے مطابق واقعہ اسپتال کے اندر سرجیکل...

صوبے میں لاک ڈاؤن پر تاجروں کے تحفظات جائز ہیں، ناصر شاہ

وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں لاک ڈاؤن پر...

ملک کی ترقی میں تعمیراتی صنعت کاکردارہے،احمدخان

17-1-2018eکراچی کراچی پریس کلب کے صدر احمد خان ملک نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی میں تعمیراتی صنعت کا اہم کردار ہے،پاکستان میں ایک کروڑ 20 لاکھ رہائشی یونٹس کی کمی کو پورا کرنے کے لیے حکومت آباد کو مراعات دے تاکہ کم آمدنی والے طبقے کو بھی رہنے کے لیے معیاری گھر میسر ہو سکیں،کراچی کی تعمیر وترقی میں آباد کے شانہ بشانہ ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے آباد کی جانب سے کراچی پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں آباد کے چیئرمین محمد عارف یوسف جیوا، سرپرست اعلیٰ محسن شیخانی،سینئر وائس چیئرمین فیاض الیاس،وائس چیئرمین سہیل ورند، سدرن ریجن کے چیئرمین الطاف تائی، سینئر صحافی سعید خاور،پریس کلب کے جوائنٹ سیکریٹری نعمت خان، آباد ممبران اور صحافیوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔احمد خان ملک نے کہا کہ تعمیراتی صنعت کے متحرک ہونے سے 72 دیگر صنعتوں کا پہیہ بھی چلتا ہے جس سے معیشت کو فروغ ملتا ہے،کراچی کے صحافیوں کو 14 سو پلاٹ ملے ہیں ،انھوں نے آباد سے اپیل کی کہ ان پلاٹ کی ڈیوپلمنٹ کے لیے آباد صحافیوں کی مدد اور راہنمائی کرے۔اس موقع پر آباد کے چیئرمین عارف یوسف جیوا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی شہر کی ترقی میں صحافیوں نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے،آباد کی سوشل ہائوسنگ اسکیم میں صحافیوں کے لیے کوٹہ مخصوص کیا ہے۔ عارف یوسف جیوا نے کہا کہ کراچی میں عدالت نے 6 منزلہ عمارتوں کی تعمیر کی اجازت دی ہے جس سے تعمیراتی شعبے کو قدرے ریلیف ملے گا۔ آباد کے سرپرست اعلیٰ محسن شیخانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آباد نے اسلام آباد اور کراچی میں سوشل ہائوسنگ اسکیموں کا اعلان کیا ہے جس کے تحت کم آمدنی والے طبقے کو 17 سے 19 لاکھ روپے میں معیاری گھر فراہم کیا جائے گا۔محسن شیخانی نے کہا کہ ہم حکومت سے مراعات کے طلب گار نہیں تاہم حکومت کو چاہیے کہ مذکورہ اسکیموں کے لیے انفرا اسٹرکچر فراہم کرے تاکہ عام آدمی کا بھی اپنا گھر ہونے کا خواب جلد شرمندہ تعبیر ہوسکے۔آباد کے سینئر وائس چیئرمین فیاض الیاس نےبھی خطاب کیا۔ آخر میں پریس کلب کے عہدیداران کو آباد کی یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔