Saturday, July 31, 2021
- Advertisment -

مقبول ترین

کراچی میں لاک ڈاؤن کا نفاذ، شہر کے مختلف مقامات پر پولیس کی ناکہ بندی

کراچی میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کے بعد پولیس نے مختلف سڑکوں پر ناکے لگادیے اور غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے والوں...

سول اسپتال میں کتوں نے ڈاکٹر سمیت 3 افراد کو کاٹ لیا

سول اسپتال کراچی میں آوارہ کتوں نے لیڈی ڈاکٹر سمیت 3 افراد کو کاٹ لیا، اسپتال انتظامیہ کے مطابق واقعہ اسپتال کے اندر سرجیکل...

صوبے میں لاک ڈاؤن پر تاجروں کے تحفظات جائز ہیں، ناصر شاہ

وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں لاک ڈاؤن پر...

کراچی میں آج سے غیر ضروری گھر سے نکلنے اور ڈبل سواری پر پابندی عائد

محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں لاک ڈاؤن کی نئی پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں آج سے جزوی لاک...

بیٹاکہتاتھاکہ میرے مرنے پر20 کروڑعوام روئیںگے،والدین نقیب اللہ

naqeeb 3کراچی ماروائے عدالت قتل ہونے والے نوجوان نقیب اللہ محسود کے والد نے کہا ہے کہ میرے بیٹے کو انصاف دلانے کے لئے پورا ملک جدوجہد کر رہا ہے ، میں سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، نقیب اللہ مجھ سے کہتا تھا کہ میرے مرنے پر20کروڑ عوام روئیں گے اور آج اس کی بات درست ثابت ہوئی ہے ، پوری قوم اس کی موت پر غمزدہ ہے۔نجی چینل کے مطابق مبینہ پولیس مقابلے میں قتل ہونے والے نوجوان نقیب اللہ کے اہل خانہ کراچی میں اپنے رشتہ دار کے گھر پہنچ گئے ہیں ، کراچی آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نقیب اللہ محسود کے والد کا کہنا تھا کہ نقیب اللہ کاغم پورے ملک کا غم ہے اور ہمیں بھی نقیب اللہ محسودکے لئے انصاف چاہیے۔ میں اور میرا خاندان انصاف کے حصول کے لئے ساتھ دینے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نقیب کی خواہش تھی کہ وہ اپنے بیٹے کو فوج میں بھیجے اور میں اپنے بیٹے کے خواب کی تکمیل کروں گا