Saturday, July 31, 2021
- Advertisment -

مقبول ترین

کراچی میں لاک ڈاؤن کا نفاذ، شہر کے مختلف مقامات پر پولیس کی ناکہ بندی

کراچی میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کے بعد پولیس نے مختلف سڑکوں پر ناکے لگادیے اور غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے والوں...

سول اسپتال میں کتوں نے ڈاکٹر سمیت 3 افراد کو کاٹ لیا

سول اسپتال کراچی میں آوارہ کتوں نے لیڈی ڈاکٹر سمیت 3 افراد کو کاٹ لیا، اسپتال انتظامیہ کے مطابق واقعہ اسپتال کے اندر سرجیکل...

صوبے میں لاک ڈاؤن پر تاجروں کے تحفظات جائز ہیں، ناصر شاہ

وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں لاک ڈاؤن پر...

کراچی میں آج سے غیر ضروری گھر سے نکلنے اور ڈبل سواری پر پابندی عائد

محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں لاک ڈاؤن کی نئی پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں آج سے جزوی لاک...

روپوش راؤ انوار کا جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ

rao anwar4کراچی ، سابق ایس ایس پی ملیر راو انوار نے اپنے خلاف مقدمے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے حساس اداروں پر مشتمل جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ کردیا ہے۔روپوش ہونے والے راؤ انوار خود تو سامنےنہیں آئے،لیکن ان کا سنسنی خیز بیان منظر عام پر آگیا اور دعویٰ کیا ہے کہ نقیب اللہ قتل کیس کی تحقیقات کرنے والے بعض پولیس افسران ان کے دشمن ہیں۔ایک ٹیلی فونک رابطے میں راو انوار کا کہنا تھا کہ وہ ملک سے فرار نہیں ہورہے، اہل خانہ سے ملاقات کے لیے جانا کوئی جرم نہیں جبکہ قانونی مشیر ان کیخلاف درج ہونے والی ایف آئی آر کا جائزہ لے رہے ہیں اور بہت جلد وہ خود عدالت میں پیش ہوجائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ثناء اللہ عباسی اور مخالفت کرنے والے سی ٹی ڈی افسران کے اپنے ہاتھ صاف نہیں،ان کے خلاف ٹھوس ثبوت موجود ہیں، جلد منظر عام پر لاوں گا۔راو انوار نے سوال کیا کہ ثناء اللہ عباسی بتائیں، انہوں نے آج تک کتنے کامیاب آپریشن کئے؟ بتایا جائے کہ آج تک سی ٹی ڈی نے جو پولیس مقابلے کیے ان میں کتنے اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے؟انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایک پروفیشنل پولیس افسر ہیں اور یہ تاثر درست نہیں کہ انہوں نے ذاتی حیثیت میں کوئی مقابلہ کیا ہے۔