Wednesday, June 23, 2021
- Advertisment -

مقبول ترین

دنیا کے سب سے بڑے کارگو جہاز کی کراچی ائیر پورٹ پر لینڈنگ

دنیا کے سب سے بڑے کارگو ہوائی جہاز انتونوو این 225 ماریہ نے ایک بار پھر کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی ہے، فلائٹ اے...

مصطفیٰ کمال سندھ حکومت پر برس پڑے

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ سید مصطفیٰ کمال سندھ حکومت پر برس پڑے، مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے...

نیشنل ہائی وے کے قریب سے ڈرگ ڈیلر ساتھی سمیت گرفتار

پولیس نے خفیہ اطلاع پر نیشنل ہائی وے کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ڈرگ ڈیلر کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق ملزمان...

شہر قائد میں آج رات بوندا باندی کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے شہرقائد میں آج رات بوندا باندی کی پیش گوئی کردی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی اور اس کے مضافات میں...

اسٹاک ایکسچینج میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی برقرار

stockکراچی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی برقرار، ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 372 پوائنٹس کے اضافے سے 44 ہزار 551 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔نجی چینل کے مطابق ملک میں جاری سیاسی گرم گرمی اور تمام صورتحال کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے غیرملکی سرمایہ کار کافی حد تک اسٹاک مارکیٹ کے مستقبل کے حوالے سے مطمئن نظر آتے ہیں جس کا منہ بولتا ثبوت غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کی جانے والی سرمایہ کاری ہے۔کاروباری ہفتے کے دوران بیرونی انویسٹرز نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 1 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کا سرمایہ لگایا جبکہ جنوری 2018 سے اب تک بیرونی سرمایہ کار 9 کروڑ 49 لاکھ ڈالر کی اسٹاک مارکیٹ میں انویسٹمنٹ کر چکے ہیں، یہی وجہ ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کاروباری ہفتے کے دوران 372 پوائنٹس اضافے سے 44 ہزار 551 پوائنٹس کی سطح پر دیکھی گئی۔اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق اگر سیاسی سطح پر حالات بہتر ہوجائیں تو پاکستان اسٹاک ایکسچینج بلندیوں کے نئے ریکارڈ بھی بنا سکتی ہے