Wednesday, July 28, 2021
- Advertisment -

مقبول ترین

ضلع کیماڑی،بلدیہ سب ڈویژن کی 2 یوسیز میں اسمارٹ لاک ڈاون

ضلع کیماڑی میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد 27 جولائی سے 9 اگست تک اسمارٹ لاک ڈاون نافذ، نوٹی فکیشن جاری، ڈپٹی کمشنر...

کے الیکٹرک نااہلی کی دھوم سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں بھی پہنچ گئی

کے الیکٹرک نااہلی دھوم سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں پہنچ گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ ڈویژن کے اجلاس میں ق لیگ کے...

فیڈرل بی ایریا، شہری نے فائرنگ کرکے 2 ڈاکو مارڈالے

ڈاکو راج کے سامنے پولیس بے بس، شہریوں نے اپنی عدالت لگالی، ذرائع کے مطابق فیڈرل بی ایریا بلاک 16 میں موٹرسائیکل سوار2 ڈاکووں...

گرفتاری ،جرمانوں کا خوف،6 بجے دکانیں بند، تاجر گھروں کو روانہ

 سندھ حکومت کے شام چھ بجے کاروبار بند کرنے کے احکامات پر عملدرآمد شروع، شہر کی بیشتر مارکیٹیں بند ہوگئیں، ذرائع کے مطابق زینب...

ولی محمد فٹبال ٹورنامنٹ،ینگ آزاد فٹبال کلب فاتح

footbal-3کراچی تنظیم اسپورٹس فٹ بال کلب کے زیر اہتمام جاری “آل کراچی ولی محمد میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ “میں نوجوان اُبھرتے ہوئے کھلاڑیوں پر مشتمل ینگ آزاد فٹ بال کلب کورنگی نے نئے سال کا پہلے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں ڈسٹرکٹ سنٹرل کی معروف اور مضبوط ٹیم نارتھ ینگر کو 2-0سے شکست دیکر پہلی کامیابی سمیٹ لی کھیل کے پہلے ہاف میں ینگ آزاد کی جانب سے اسٹرائیکر فرید عالم نے نہایت خوبصورت گول کرکے اپنی ٹیم کو 1-0سے برتری دلا ئی تاہم دوسرے ہاف میں بھی ینگ آزاد کھیل پر چھائی رہی جس کے نتیجے میں ان کے کھلاڑی قدیر خان کاکڑ نے دوسرا گول کرکے کامیابی کو یقینی بنا دیا کھیل کی خاص بات نارتھ ینگر کے گول کیپر کا عمدہ کھیل تھا جنہوں نے کئی یقینی گول بچائے اس میچ میں ینگ آزاد فٹ بال کلب کورنگی کے صدر حاجی لیاقت علی اور جنرل سیکریٹری محمد رمضان پیر جی ،چیئر مین شمیم با بو ،ہیڈ کوچ محمد ناصر ،اور جوائنٹ سیکریٹری سہیل خان بھی موجود تھے جنہوں نے ٹیم کی شاندار کامیابی پر تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی اور اُمید ظاہر کی کہ ینگ آزاد کی ٹیم آئندہ بھی کامیابیوں کا سفر جاری رکھے گی