Saturday, July 31, 2021
- Advertisment -

مقبول ترین

سول اسپتال میں کتوں نے ڈاکٹر سمیت 3 افراد کو کاٹ لیا

سول اسپتال کراچی میں آوارہ کتوں نے لیڈی ڈاکٹر سمیت 3 افراد کو کاٹ لیا، اسپتال انتظامیہ کے مطابق واقعہ اسپتال کے اندر سرجیکل...

صوبے میں لاک ڈاؤن پر تاجروں کے تحفظات جائز ہیں، ناصر شاہ

وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں لاک ڈاؤن پر...

کراچی میں آج سے غیر ضروری گھر سے نکلنے اور ڈبل سواری پر پابندی عائد

محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں لاک ڈاؤن کی نئی پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں آج سے جزوی لاک...

گاڑی پارکنگ کی اجازت نہ دینے پر خاتون کا قتل

نارتھ ناظم آباد میں گھر کے باہر گاڑی پارک کرنے سے منع کرنے پر خاتون جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔ پولیس کے مطابق نارتھ...

عوامی پریشانیوں سے منہ موڑنا جیالوں کاشیوہ نہیں،سلمان مراد

29-1-2018کراچی چیئرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ عوام کی پریشانی سے منہ موڑنا جیالوں کا شیوہ نہیں ہے ہم عوام کے مسائل کا حل ان کی ضروریات کے عین مطابق انجام دینے کے لئے سرگرم عمل ہیں جس میں بتدریج بہتری لائی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل اسٹیل ٹائون کے علاقے میں نشتر آباد میں سیوریج لائن کے کام کامعائنہ کرتے ہوئے کیا چیف آفیسر مسرور احمد میمن،ڈسٹرکٹ انجینئر فضل محمود گل ،ایکسین عبد الغنی شیخ ،اے ای ای لیاقت مغل ،سب انجنئیر ابراہیم گل اراکین کونسل میر عبا س ٹالپور،مجاہد جوکھیو ،محراب بلوچ ،ابوبکر میمن بھی موجود تھے ڈسٹرکٹ انجینئر فضل محمود گل اور ایکسین عبدالغنی شیخ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ پیر سیوریج لائن کے حوالے سے نشتر آباد کے لوگوں نے شکایات درج کرائی تھی جس پر اسٹاف کے ہمراہ ایک ہفتے شب و روز محنت کر کے نئی سیوریج کی لائن ڈلوائی گئی ہیں کیونکہ چئیرمین ضلع کونسل کی ہدایت تھی کہ کام کو ہنگامی بنیادوں پر کرایا جائے