Saturday, July 31, 2021
- Advertisment -

مقبول ترین

کراچی میں لاک ڈاؤن کا نفاذ، شہر کے مختلف مقامات پر پولیس کی ناکہ بندی

کراچی میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کے بعد پولیس نے مختلف سڑکوں پر ناکے لگادیے اور غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے والوں...

سول اسپتال میں کتوں نے ڈاکٹر سمیت 3 افراد کو کاٹ لیا

سول اسپتال کراچی میں آوارہ کتوں نے لیڈی ڈاکٹر سمیت 3 افراد کو کاٹ لیا، اسپتال انتظامیہ کے مطابق واقعہ اسپتال کے اندر سرجیکل...

صوبے میں لاک ڈاؤن پر تاجروں کے تحفظات جائز ہیں، ناصر شاہ

وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں لاک ڈاؤن پر...

کراچی میں آج سے غیر ضروری گھر سے نکلنے اور ڈبل سواری پر پابندی عائد

محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں لاک ڈاؤن کی نئی پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں آج سے جزوی لاک...

المحمدیہ اسٹوڈنٹس شہربھرمیں ہفتہ یکجہتی کشمیرمنائے گی

almuhammadia-studentsکراچی المحمدیہ اسٹوڈنٹس کراچی 4 فروری سے 10 فروری تک شہر بھر میں ہفتہ یکجہتی کشمیر منائے گی۔ ”میں کشمیر ہوں“ کے عنوان سے ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی موٹرسائیکل ریلیاں، پروگرامات اور سیمینار کروائے جائیں گے، جن میں المحمدیہ اسٹوڈنٹس کے مرکزی ذمے داران و دیگر طلبا تنظیموں کے رہنما خطاب کریںگے۔ شہر بھر میں عوام الناس میں مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کے لیے آگہی مہم بھی چلائی جائے گی۔ اس مہم کے تحت مختلف علاقوں میں معروف مقامات پر عوام الناس میں ہینڈ بلز اور پمفلٹس بھی تقسیم کیے جائیں گے۔ المحمدیہ اسٹوڈنٹس کراچی کے مسو ¿ل عثمان افتخار نے تنظیمی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر برصغیر پاک و ہند کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے، گزشتہ طویل عرصے سے کشمیری اپنے حق خودارادیت کے لیے لڑ رہے ہیں جبکہ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مظلوم کشمیریوں کو ظلم و ستم کا نشانہ بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے اور وادی کو فوجی چھاو ¿نی میں تبدیل کردیا ہے۔ 70 سال تک ظلم و جبر سہنے کے باوجود آزادی کشمیر کی تحریک کمزور نہیں ہوئی۔ کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ آج کشمیر کی تحریک کشمیری نوجوانوں خصوصاََ طلبہ کے ہاتھوں میں ہے اور وہ پاکستانی نوجوانوں سے بھی اپنی آواز کو دنیا تک پہنچانے کے لیے مطالبہ کر رہے ہیں۔ عثمان افتخار کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی مددکو اخلاقی ذمے داری سمجھتے ہوئے اور کشمیریوں کی آواز بنتے ہوئے ”میں کشمیر ہوں“ کے عنوان سے ہفتہ یکجہتی کشمیر منائیں گے تاکہ مظلوم کشمیریوں کی آواز کو دنیا تک پہنچایا جاسکے۔ آج ضرورت اس بات کی ہے محب وطن پاکستانی بھی اپنے کشمیری بھائیوں کے لیے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کریں اور بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کریں۔