Saturday, July 31, 2021
- Advertisment -

مقبول ترین

صوبے میں لاک ڈاؤن پر تاجروں کے تحفظات جائز ہیں، ناصر شاہ

وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں لاک ڈاؤن پر...

کراچی میں آج سے غیر ضروری گھر سے نکلنے اور ڈبل سواری پر پابندی عائد

محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں لاک ڈاؤن کی نئی پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں آج سے جزوی لاک...

گاڑی پارکنگ کی اجازت نہ دینے پر خاتون کا قتل

نارتھ ناظم آباد میں گھر کے باہر گاڑی پارک کرنے سے منع کرنے پر خاتون جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔ پولیس کے مطابق نارتھ...

سندھ حکومت کا کراچی میں 8 اگست تک مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ

کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش ںظر سندھ حکومت نے کراچی میں کل سے 8 اگست تک مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے ہوئے...

آپس میں لڑنےوالے عوام کی کیاخدمت کریں گے؟وزیراعلیٰ

cm with saeedکراچی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کے لیے جمہوری طریقہ اختیار کیا گیا ہے، سینیٹ میں ہر ایک کا ذاتی ووٹ ہوتا ہے، پیپلز پارٹی کا کوئی رکن اسمبلی بکنے والا نہیں، انشاء اللہ پارٹی کی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے منتخب امیدوار ضرور کامیاب ہوں گے، ایم کیو ایم پاکستان کا بحران ان کا اندرونی معاملہ ہے ، جو لوگ آپس میں لڑ رہے ہوں وہ عوام کی کیا خدمت کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج پاکستان پیپلز پارٹی ٰ سندھ سے سینیٹ انتخابات 2018ء کیلئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی صوبائی الیکشن کمیشن جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر انکے ہمراہ، سینیٹر رضا ربانی، سینیئر صوبائی وزیر نثار کھڑو، سینیئر وزیر تاج حیدر، سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، رکن صوبائی اسمبلی سعید غنی، مولا بخش چانڈیو، وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سید ناصر حسین شاہ و دیگر پارٹی عہدیداران و حکام بھی تھے۔