Sunday, June 20, 2021
- Advertisment -

مقبول ترین

ڈپٹی کمشنر ملیر کی ہدایت پر اتائی ڈاکٹروں کےخلاف آپریشن

ڈپٹی کمشنر ملیر کی ہدایت پر پپری ٹائون میں اتائی ڈاکٹروں کے خلاف آپریشن، متعدد کلینکس اور میڈیکل اسٹورز سیل کردیئے گئے، ذرائع کے...

سپریم کورٹ، اسٹیل ملز ملازمین کی ترقی کی درخواست مسترد

سپریم کورٹ نے اسٹیل مل ملازمین کی ترقی سےمتعلق درخواست  مسترد کردی، سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کیس کی سماعت  کے دوران چیف جسٹس...

مون سون بارشیں،نکاسی کے انتظامات مکمل ہیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی کا دعویٰ

مون سون بارشوں سے نمٹنے کےلئے انتظامات مکمل کرلئے ہیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا، ذرائع کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی لیئق احمد...

فیس بک کا نیا فیچر،ایڈمن کو پوسٹ میں تبدیلی کا اختیار مل گیا

 فیس بک نے نیا شاندار فیچرمتعارف کرادیا، میڈیا رپورٹ کے مطابق ایڈمن اب آن لائن کمیونیٹیز کے کسی بھی ایسے ممبر پر پابندی لگاسکتے...

مسکن چورنگی ھماکہ،مقدمہ گلشن اقبال تھانے میں درج

مسکن چورنگی کے قریب دھماکے سے عمارت کے تباہ ہونے کی ایف آئی آرگلشن اقبال تھانے میں درج کرلی گئی ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ مقدمہ نجی بینک منیجرکی مدعیت میں درج کیاگیاہے، مقدمے میں قتل بالسبب اور نقصان پہنچانےکی دفعات شامل کی گئی ہے,بینک منیجر نے درخواست میں کہا کہ میں اور عملہ بنک میں موجود تھے کہ دھماکہ ہوا، دھماکے میں 5افراد ہلاک 27زخمی ہوئے، واقعہ میں ملوث ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے ابو الحسن اصفہانی روڈ مسکن چورنگی کے قریب گیس لیکیج کا دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 26 زخمی ہوگئے تھے، دھماکے سے 3 گاڑیوں اور 6 موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا تھا۔

دھماکے کی آواز اتنی زور دار تھی کہ دور دور تک سنی گئی، قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے، دھماکے کے بعد بھگدڑ مچ گئی تھی۔