Tuesday, June 15, 2021
- Advertisment -

مقبول ترین

اٹھارہ سال کی عمر میں شادی کا بل اسمبلی کے ایجنڈے میں شامل

جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی عبدالرشید کے پیش کردہ 18 سال کی عمر میں شادی کے بل کا مسودہ صوبائی اسمبلی کے ایجنڈے میں...

کراچی کینٹ سے روانہ ہونے والی 10 ٹرینیں منسوخ

محکمہ ریلوے نے آج کراچی سے روانہ ہونے والی 10 ٹرینیں منسوخ کردی ہیں، ترجمان ریلوے کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس، جناح ایکسپریس، سرسید...

فیکٹری کی چھت تلے دبنے والے چوکیدار کی لاش 4 روز بعد نکال لی گئی

لانڈھی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں فیکٹری کی چھت تلے دبنے والے چوکیدار احسان کی لاش 4 روز بعد نکال لی گئی اور ورثا کے...

پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز کب ہونگے؟ اعلان ہوگیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ میچز کے لئے ابتدائی شیڈول کا اعلان کردیا، پی سی بی کے...

ڈیفنس میں سڑکوں پر گڑھے کھود کر دو دریا جانے والے راستے بند کر دیے گئے

کراچی: ڈیفنس میں سڑکوں پر گڑھے کھود کر تفریحی مقام دو دریا جانے والے راستے بند کر دیے گئے۔دو دریا کے مقام پر سمندر کے کنارے بنے ریسٹورنٹس کے مالک نے شکایت کی ہے کہ کلفٹن اور ڈیفنس سے دو دریا کی طرف جانے والی سڑکوں پر گڑھا کھود کر راستے بند کیے گئے ہیں۔
دو دریا کی طرف جانے والی دیگر چھوٹی موٹی سڑکوں پر بھی رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں اور گاڑیوں کے علاوہ دو دریا کی طرف پیدل آنے جانے والے افراد کو بھی روکا جا رہا ہے۔ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی یا کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے اس سلسلے میں کوئی اعلان تو جاری نہیں کیا گیا مگر ریسٹورنٹ مالکان نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ سب کچھ انتظامیہ کی جانب سے کیا جا رہا ہے اور راستوں کی بندش سے ریسٹورنٹس جانے والے افراد کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔