Saturday, July 31, 2021
- Advertisment -

مقبول ترین

اعظم خان سر پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے

قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈربیٹسمین اعظم خان سر پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے، تفصیلات کے مطابق اعظم خان گیانا میں ٹریننگ سیشن...

کراچی میں لاک ڈاؤن کا نفاذ، شہر کے مختلف مقامات پر پولیس کی ناکہ بندی

کراچی میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کے بعد پولیس نے مختلف سڑکوں پر ناکے لگادیے اور غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے والوں...

سول اسپتال میں کتوں نے ڈاکٹر سمیت 3 افراد کو کاٹ لیا

سول اسپتال کراچی میں آوارہ کتوں نے لیڈی ڈاکٹر سمیت 3 افراد کو کاٹ لیا، اسپتال انتظامیہ کے مطابق واقعہ اسپتال کے اندر سرجیکل...

صوبے میں لاک ڈاؤن پر تاجروں کے تحفظات جائز ہیں، ناصر شاہ

وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں لاک ڈاؤن پر...

بچوں سے زیادتی کے موضوع پر فلم بنانا مشکل کام ہے، جاوید شیخ

کراچی, پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور سینئر اداکار وہدایتکار جاوید شیخ نے کہاکہ حساس موضوعات پر کام کرنا کافی مشکل کام ہوتاہے ،بہت کم لوگ ہیں جو ایسے موضوعات پر مبنی ڈرامے یا فلمیں بناتے ہیں ، بچوں کے ساتھ زیادتی اور پھر قتل یہ ایک ایسا کھناﺅنی عمل ہے جس پر حکومتی سطح پر کام ہوناچاہئے í سائن انٹر ٹیمنٹ نے اس موضوع پر مبنی شارٹ فلم ”پکار“بناکر جو کام کیاہے وہ قابل تعریف ہے ،میں خود اس فلم کا حصہ ہوں جس میں والدین کو آگاہی دی گئی ہے ، انہوں نے کہاکہ وطن عزیز کے لےے میری جان بھی قربان ہے ، ایسے موضوعات پر مزید کام ہونا چاہئے ، شارٹ فلم ”پکار “ میں بغیر معاوضہ کام کیا ہے ، اس کی خاص بات یہ مکمل سوشل موضوع ہے مذکورہ فلم کو بزنس کے لےے نہیں صرف عوامی آگاہی کے لےے بنایا گیاہے ،شارٹ فلم کی پروڈیوسر کائنات سید ہیں ،جبکہ مصنف علی معین اورہدایتکار سید عظیم احمد ہیں ، فلم کی دیگر کاسٹ میں حسن احمد، علیزے رسول ، چائلڈ اسٹار ایمان، محسن ، ثانیہ مرزا ودیگر شامل ہیں ، ”پکار“کا ٹائٹل سونگ کی موسیقی و آواز احمد جہازیب کی ہے ، جبکہ پروڈکشن میں جمال رضوی ، ایس ایم کاشان، سلیم شاہ ، آصف خورشید ، سعد بن امیرکی انتھک محنت شامل ہے ، اس حوالے سے گزشتہ روز نجی ٹی وی کے شو میں ساحر لودھی نے ”پکار “کی ٹیم کو مدعو کیا تھا اور فلم کے تجربات کے حوالے سے بات چیت کی تھی ، مذکورہ فلم 14نومبر 2020کو ریلیز کی جارہی ہے۔