Wednesday, August 4, 2021
- Advertisment -

مقبول ترین

لاک ڈاؤن کے باوجود کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ

شہر قائد میں لاک ڈاؤن کے باوجود 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں 3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ تفصیلات...

آرمی چیف کا پولیس کے شہداء کو بھرپور خراجِ عقیدت

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم شہدائے پولیس کے موقع پر شہداء کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک...

کورونا موبائل ویکسی نیشن یونٹس نے کام شروع کردیا

کورونا موبائل ویکسی نیشن یونٹ نے کام شروع کردیا، 12 گاڑیوں پر مشتمل موبائل یونٹ شہر کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو ویکسین لگائے...

لاک ڈاون میں شادی مہنگی پڑگئی، مہمانوں کی بجائے پولیس پہنچ گئی

 لاک ڈاون میں شادی مہنگی پڑگئی مہمانوں کی بجائے پولیس پہنچ گئی، ذرائع کے مطابق نشتر روڈ پر لاک ڈاون میں شادی کی تقریب...

شہریوں کی شکایات،واٹر بورڈ کی کوئیک رسپانس مہم تیز

کراچی، وزیربلدیات سید ناصر حسین شاہ کی ہدایات پر واٹربورڈ کی شہری مسائل کے حل کیلئے جاری کوئیک رسپانس مہم کے دوران واٹربورڈ کے عملے نے گزشتہ 36 گھنٹوں کے دوران شہرکے 8 مختلف مقامات پر دھنسنے والی سیوریج لائنوں کوتبدیل کردیا ہے،2مقامات پر فراہمی آب کی لائنوں کی مرمت کرکے پانی کاضیاع روک دیا گیا،5علاقوں سے سیوریج اوورفلو کی موصولہ شکایات ختم کردی گئی ہیں جبکہ 132 مین ہولز پر رنگ سلیب اور مین ہولز کورز رکھ کر انہیں محفوظ بنادیاگیا ہے،ترجمان واٹربورڈ کے مطابق فراہمی ونکاسی آب سے متعلق شہری مسائل کے خاتمہ کیلئے ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان کی زیرنگرانی کوئیک رسپانس مہم کامیابی سے جاری ہے،واٹربورڈ کے عملے نے گزشتہ 36 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے موصولہ فراہمی ونکاسی آب کی متعدد شکایات کا خاتمہ کیا،مہم کے دوران واٹربورڈ کے عملے نے بلدیہ ٹاؤن بلوچ پاڑہ یوسی 32 میں دھنسنے وای سیوریج لائن کو تبدیل کردیا ہے،نارتھ ناظم آباد صدیق اکبرمسجد کے قریب دھنسنے والی 12 انچ قطر کی سیوریج لائن تبدیل کرکے علاقے سے سیوریج اوورفلو کا خاتمہ کیاگیا،جمشید روڈ یوسی 14ماما بے بی اسکول کے قریب دھنسنے والی 24 انچ قطر کی سیوریج لائن کامیابی سے تبدیل کردی گئی ہے،سرجانی ٹاؤ ن سیکٹر5ڈی میں دھنسنے والی سیوریج لائن کو تبدیل کردیا گیا ہے،گلبرگ بلاک 2حسن کمپاؤنڈ کے قریب دھنسنے والی 36 انچ قطر کی مین ٹرنک مین کو تبدیل کردیا گیاہے،ناظم آباد بلاک 4میں دھنسنے والے مین ہولز کوازسرنوتعمیر کیاگیا ،سرجانی سیکٹر 5بی میں 8انچ قطر کی دھنسنے والی سیوریج لائن کو ہنگامی بنیادوں پر تبدیل کرکے قریبی علاقوں میں پیدا ہونیو الے نکاسی آب کے مسائل کا خاتمہ کردیا گیا،علاوہ ازیں لیاری یوسی 15نوالین میں خستہ 4انچ قطر کی پانی کی لائن کو 110 ایم ایم پی ای پائپ سے تبدیل کردیا گیا، گلبرگ ٹاؤن بلاک 17اور 16میں 12انچ قطر کی پانی کی لائن کی مرمت کرکے خستہ حصوں کو مضبوط کردیا،ماڑی پور کے علاقہ میں واٹرلائن سے لیکیجز کا خاتمہ کرکے پانی کا ضیاع روک دیا گیا ہے،شاہ فیصل کالونی کے مختلف بلاکس میں زیرزمین دھنسنے اور مٹی تلے دب جانے والے مین ہولزکو تلاش کرکے ان کی ازسرنوتعمیر کی گئی اوررنگ سلیب ومین ہولز کورز رکھے گئے،گریکس،کیماڑی،شیرشاہ، بلدیہ ٹاؤن،سی پی برارسوسائٹی، ناظم آباد،گلبہار،لیاقت آباد،گلستان جوہر، ملیر،گڈاپ، بن قاسم،پیر کالونی اور لانڈھی سمیت شہر کے دیگر مقامات پر 132مین ہولز پر رنگ سلیب اور مین ہولز کورز رکھ کر انہیں محفوظ بنادیاگیا ہے،یوسی 14شاہ فیصل ٹاؤن،لیاری ٹاؤن فداحسین شیخا روڈ کے قریب سیوریج اوورفلو کا خاتمہ کیاگیا،ناظم آباد 3ڈی میں سیوریج کے مسائل کا خاتمہ کیا گیا،بلاک 13فیڈرل بی ایریا میں نئے مین ہولز تعمیر کرکے سیوریج کے نظام کو فعال کردیا گیا ہے،کیماڑی میں پی این ایس بلڈنگ کے قریب بری طرح سے بند سیوریج لائن کو تبدیل کرکے نئی لائن بچھا دی گئی ہے،لیاری یوسی 9 میں سیوریج اوورفلو کی شکایات کا خاتمہ کردیاگیا ہے،میانوالی کالونی یوسی 9سائٹ ٹاؤن میں 18انچ قطر کی پانی کی لائن میں والوز نصب کرکے پانی کی فراہمی بہتر کی گئی،دہلی پارک سیوریج پمپنگ اسٹیشن آگرہ تاج کالونی یوسی 1میں انٹرکنکشن کے بعد سیوریج کے نظام کو بہتر کردیاگیا ہے، بلال کالونی یوسی 32 کورنگی ٹاون میں 12″ قطر کی پائپ لائن کی تنصیب کے کام کامکمل کرلیاگیا ہے،مشرف کالونی مین 200ایم ایم پی ای پائپ لائن بچھادی گئی ہے،ابراہیم حیدری پمپنگ اسٹیشن میں پی ایم ٹی اور دیگر برقی کام مکمل کرکے پمپنگ کا عمل فعال کردیا گیا