Wednesday, August 4, 2021
- Advertisment -

مقبول ترین

لاک ڈاؤن کے باوجود کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ

شہر قائد میں لاک ڈاؤن کے باوجود 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں 3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ تفصیلات...

آرمی چیف کا پولیس کے شہداء کو بھرپور خراجِ عقیدت

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم شہدائے پولیس کے موقع پر شہداء کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک...

کورونا موبائل ویکسی نیشن یونٹس نے کام شروع کردیا

کورونا موبائل ویکسی نیشن یونٹ نے کام شروع کردیا، 12 گاڑیوں پر مشتمل موبائل یونٹ شہر کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو ویکسین لگائے...

لاک ڈاون میں شادی مہنگی پڑگئی، مہمانوں کی بجائے پولیس پہنچ گئی

 لاک ڈاون میں شادی مہنگی پڑگئی مہمانوں کی بجائے پولیس پہنچ گئی، ذرائع کے مطابق نشتر روڈ پر لاک ڈاون میں شادی کی تقریب...

کراچی میں گیس پریشر انتہائی کم، صارفین پریشان

موسم سرما کی آمد کے بعد کراچی کے بیشتر علاقے گیس پریشر میں انتہائی کمی کا شکار ہوگئے، شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس کی گھروں میں فراہمی کے پریشر میں کمی موسم سرما شروع ہونے سے قبل ہی ہوگئی تھی تاہم سردی کے آمد کے بعد پریشر میں انتہائی کمی واقع ہوئی ہے، فیڈرل بی ایریا بلاک 9،14،15،16،17 سمیت دیگر بلاکس، نارتھ کراچی کے مختلف سیکٹرز، بفرزون، نیو کراچی، اورنگی ٹائون، ملیر، لانڈھی، کورنگی، لیاقت آباد، ناظم آباد، گلشن اقبال کے تمام بلاکس، گلستان جوہر اور لیاری سمیت شہر کے مختلف علاقوں سے صارفین نے گیس کے پریشر میں کمی کی شکایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس صورتحال سے شدید پریشانی کا شکار ہیں، صارفین نے حکام سے گیس پریشر میں کمی کا نوٹس لینے اور صورتحال کو معمول پر لانے کا مطالبہ کیا ہے، علاوہ ازیں مختلف علاقوں کے مکینوں نے گیس پریشر میں کمی پر احتجاج کرتے ہوئے مظاہرہ بھی کیا ۔