نیو کراچی رینجرز ہیڈ کوارٹر کے قریب ایک رہائشی عمارت میں واقع گتے کے گودام میں آگ لگ گئی، عمارت میں رہائش پذیر افراد کو اہلِ علاقہ نے با حفاظت نکال لیا۔
فائر بریگیڈ کے مطابق نیو کراچی سیکٹر الیون ایف میں واقع گتے کے گودام میں آگ لگ گئی جسے فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیوں کے ذریعے بجھانے کا عمل شروع کیا گیا۔ گتے کا گودام 2 منزلہ رہائشی عمارت میں بنا ہوا تھا، اہلِ محلہ کی مدد سے عمارت میں رہائش پذیر افراد کو باحفاظت نکال لیا گیا ہے۔