شہر قائد میں گیس بحران سنگین صورتحال اختیار کرگیا۔ ایف بی ایریا بلاک 14، 16، گلشن اقبال، شادمان ٹاؤن، کورنگی، کلفٹن اور لانڈھی سمیت کئی علاقوں میں گیس کی شدید قلت سے شہری پریشان ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ سردی بڑھتے ہی گیس غائب ہوگئی ہے، گیس کا پریشر نہ ہونے کے برابر ہے، گھروں میں کھانا پکانا مشکل ہوچکا ہے۔