منگھوپیر پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، خاتون گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او منگھوپیر نے بمعہ پولیس خیر آباد امن چوک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش خاتون شاہجہاں عرف نجمہ کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق منشیات فروش خاتون کے قبضے سے 335 گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔ گرفتار خاتون اس سے قبل تھانہ اورنگی ٹاؤن پولیس کے ہاتھوں بھی گرفتار ہوچکی ہے۔