شفیق موڑ کے قریب ٹریفک حادثےمیں ایک بچہ جاں بحق جبکہ موسیٰ کالونی میں ایک شخص نے خودکشی کرلی، ریسکیو ذرائع کے مطابق شفیق موڑپیٹرول پمپ کے قریب تیز رفتار گاڑی نے دو بچوں کو ٹکر ماردی جس سے 13 سالہ شاہ زیب جاں بحق جبکہ 10 سالہ زخمی ہوگیا، دونوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا دوسری طرف موسی کالونی پھول والی گھر میں گھر میں اقبال نامی شخص نے گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کرلیا، ذرائع کے مطابق خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، لاش اسپتال منتقل کردی گئی،