وفاقی حکومت کے چینی کی قیمت کم کرنے کے دعوے چار دن بعد ہی ٹھس، شہر قائد میں چینی کی ہول سیل قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ، پانچ روپے اضافے کے بعد چینی کی فی کلو قیمت ہول سیل ریٹ پر 83 روپے فی کلو ہوگئی، اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ قیمتوں پر چیک اینڈ بیلنس کا کوئی نظام نہ ہونے کے باعث آئے دن قیمتیں بڑھتی جارہی ہیں، ذخیرہ اندوز من مانی قیمتیں وصول کررہے ہیں