Friday, April 23, 2021
"]
- Advertisment -

مقبول ترین

دسویں سحری 4:43 افطار 6:58 پر ہوگی

دسویں سحری 4:43 افطار 6:58 پر ہوگی، رمضان المبارک برکتوں اور رحمتوں والا مہینہ ہے اس میں تمام بھائی سحری و افطار کے دسترخوان...

گلشن اقبال، تراویح کے بعد گھرجانےوالےنمازیوں سے لوٹ مار

 رمضان المبارک میں شیطان قید جبکہ اسٹریٹ کرمنل آزاد ہوگئے، ذرائع کے مطابق گلشن اقبال بلاک 4 میں نماز تراویح پڑھ کر گھرجانے والے...

کورونا کیسز میں اضافہ، وفاق کی صوبوں کو سخت پابندیوں کی تجویز

کورونا کیسز میں خطرناک حد تک اضافے کے بعد وفاقی حکومت نے سخت پابندیوں پر مبنی دو مرحلوں کا شیڈول صوبائی حکومتوں کو بھیج...

عمران خان اورترین کی ملاقات بدترین این آر او ہے، ناصر شاہ

 این آر او، این آر او کی رٹ لگانے والے وزیراعظم اب جہانگیر ترین کو این آر او دینے والے ہیں، سماجی رابطے کی...

برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ پر گاڑیوں کا داخلہ بند

برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ پر شام 7 بجے سے گاڑیوں کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا ہے، اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 10 جنوری سے برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ کو پیدل چلنے کے لئے مختص کردیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شاہراہ لیاقت کو فریسکو سے کورٹ روڈ تک شام 7 بجے سے گاڑیوں کے لئے بند کردیا جائے گا، آرام باغ سے فریسکو آنے والی ٹریفک کو ایم اے جناح روڈ اور دائیں جانب پیپلز اسکوائر پر موڑ دیا جائے گا جبکہ فریسکو سے فاطمہ جناح ویمن کالج تک سڑک پیدل چلنے کے لئے مختص ہوگی۔

 ڈپٹی کمشنر جنوبی کا کہنا ہے کہ رہائشیوں کے لیے اسٹیکرز جاری کیے جائیں گے تاکہ وہ اپنی گاڑی پارک کرسکیں جبکہ فوڈ اسٹریٹ آنے والوں کو ویلے پارکنگ کی سہولت مہیا کی جائے گی۔